اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں خواتین کے کپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایوان کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے معاملہ اٹھا دیا۔شگفتہ جمانی نے کہا کہ برینڈز کا نام دے کر لوکل ٹیکسٹائل نے اپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جو لیڈیز سوٹ 7 سے 8 ہزار روپے میں ملتا تھا اب اس کی قیمت 20 ہزار ہے، ان پر چیک اینڈ بیلنس کون رکھے گا؟
شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ جو گھر سے اٹھتا ہے وہ ٹیکسٹائل کا بزنس شروع کر دیتا ہے اور اپنا نام رکھ لیتا ہے۔ 
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری تجارت ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ لوکل مارکیٹ اور ریٹیل مارکیٹ پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے، لوکل مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایوان صدر میں فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ہونے والی تقریب ملتوی 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستان اور چین کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد:

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاک-چین دوستی کو لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔

پاک-چین دوستی کے 74 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دونوں ممالک کے درمیان لازوال تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ رشتہ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔

انہوں نے اس لازوال دوستی کو پہاڑوں سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی قرار دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک-چین شراکت داری استحکام، ترقی اور علاقائی سلامتی کا مظہر بن چکی ہے، پاکستان کو چین کی معیشت، دفاع اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں چین کے ساتھ اشتراک پاکستان کی تزویراتی طاقت کی بنیاد ہے، جے ایف-17 تھنڈر، J-10C اور PL-15 میزائل پاکستان کی مضبوط دفاعی صلاحیتوں کا عکاس ہیں۔

ایاز صادق نے سی پیک منصوبے کو پاکستان-چین دوستی کی زندہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پورے خطے کی ترقی کا ضامن ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے زور دیا کہ دونوں ممالک باہمی ترقی اور خوش حالی کے سفر میں قابلِ اعتماد شراکت دار ہیں اور یہ تعلق آئندہ بھی وقت کی تمام آزمائشوں میں قائم و دائم رہے گا۔

ایاز صادق نے خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی اور انہوں نے حملے میں 4 بچوں سمیت 6 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گا اور انہوں نے اس بزدلانہ حملے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا عزم ظاہر کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے بھارت کی حالیہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کا بہادری اور کامیابی سے دفاع کیا ہے، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور چین کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • پنجاب اسمبلی میں خضدار واقعے کے خلاف قرارداد متفقہ منظور
  • خواتین کےکپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا
  • پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرارداد جمع
  • جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل، فیصلے کی تائید میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
  • سپیکر پنجاب اسمبلی کا اہم اقدام، ایوان میں وزراء کی حاضری کیلئے نئی پالیسی نافذ
  • پنجاب اسمبلی : وزرا‘ارکان کی اکثریت غیرحاضر‘ کو رم نشاندہی پر اجلاس ملتوی : ’’مودی کا جویار‘ غدار ہے ‘‘ کے نعرے 
  • اسپیکر ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ، کیا پی ٹی آئی مقررہ ووٹ حاصل کرسکتی ہے؟
  • سندھ اسمبلی سے ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ایکسپلوزو بل 2024 منظور