پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد انڈیکس کی سطح 1 لاکھ 19 ہزار 400 پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے۔
(جاری ہے)
مالی مارکیٹ میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری کے حوالے سے خوش آئند صورتحال دیکھی جا رہی ہے جس نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ڈالر کی قیمت 16 پیسے کم ہو کر 281.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی
کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15ڈالر کی کمی سے 3ہزار 335ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک روزہ وقفے کے بعد جمعے کو سونے کی قیمت میں دوبارہ کمی کا رحجان غالب رہا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1500روپے کی کمی سے 3لاکھ 55ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 286روپے کم ہو کر 3لاکھ 4 ہزار 783روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 871روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 318روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔