اسرائیل مقبوضہ علاقے واپس نہیں کرے گا، وزیر خارجہ گیڈون
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک لبنان اور شام کے ساتھ امن معاہدے کرنا چاہتاہے لیکن مقبوضہ علاقے واپس نہیں کرے گا۔
پیر کو آسٹریا کے ہم منصب کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا کہ ان کی حکومت عرب ممالک کے ساتھ معاہدے کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل امن اور معمول پر لانے کے ابراہم معاہدے کے دائرے کو بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
گیڈون سار نے امریکا کی ثالثی میں ہونے والے معاہدوں کے بارے میں کہا کہ اسرائیل نے سنہ 2020 میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے ساتھ دستخط کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے اسرائیل نے سنہ 1967 میں گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کیا اس وقت سے اسرائیل اور شام کے درمیان تناؤ چلا آ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی طرف سے اسے اسرائیل کا حصہ تسلیم نہیں کیا گیا مگر اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہاکہ مستقبل کے کسی بھی امن معاہدے کے تحت یہ علاقے ریاست اسرائیل کا حصہ رہیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دسمبر میں شام میں بشار الاسد کی معزولی کے بعد اسرائیل نے گولان کے غیر فوجی علاقے میں افواج کو اتارا اور شام میں فوجی اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں۔
وزیر خارجہ سار نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک شام اور لبنان کو امن اور معمول کے دائرے میں شامل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اسرائیل کے ضروری اور سیکیورٹی مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل اسرائیل اور مقبوضہ علاقے اسرائیلی وزیر خارجہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیل اور مقبوضہ علاقے اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل نے نے کہا کہ
پڑھیں:
ایران کے نائب وزیر سیاسی امور کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاری پر گفتگو
ایران کے نائب وزیر برائے سیاسی امور، ماجد تخت روانچی نے آج اسلام آباد میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات 13ویں پاکستان-ایران دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس (بی پی سی ) سے پہلے کی گئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بی پی سی کی تیاریوں، خطے میں جاری اہم ترقیات اور کثیرالجہتی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بات کی۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے
13ویں پاکستان-ایران بی پی سی آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ املہ بلوچ کر رہی ہیں جبکہ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر ماجد تخت روانچی کر رہے ہیں۔
یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و سفارتی تعلقات کو فروغ دینے اور خطے میں باہمی مفادات کے فروغ کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار ایران بی پی سی اجلاس