data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدر آباد: حیدرآباد میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جس میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر معصوم بچہ شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حیدر آباد میں 7 سالہ کم سن بچہ محلے میں کھیلنے سے منع کرنے کی شکایت لے کر تھانے آیا اور 2 خواتین کے خلاف شکایت کی کہ وہ کھیلنے نہیں دیتی ہیں۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے چوڑی پاڑہ کا رہائشی 7 سالہ ایاز صدیقی سخی پیر تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے محلہ دار خواتین کی شکایت درج کرائی۔

بچے کا کہنا تھا کہ اسے 2 خواتین رانیہ اور مونی گلی میں کھیلنے نہیں دیتی اور انہیں بھگا دیتی ہیں، موقع پر موجود پولیس افسر نے بچے کی شکایت سن کر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں کھیلنے

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار