ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت میچ کا ٹرننگ پوائنٹ؟ روہت شرما نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان سے میچ میں محمد رضوان کی وکٹ فیصلہ کن موڑ تھا۔
نیویارک میں منعقدہ مقابلے میں ہماری ٹیم کے لیے رضوان کی وکٹ بہت بڑی کامیابی تھی، خاص طور پر جب رضوان وکٹ پر سیٹ ہو چکے تھے۔
روہت شرما نے کہا کہ رضوان ایک معیاری بیٹر ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو کئی میچز جتوائے ہیں، رضوان کی وکٹ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔
یاد رہے کہ مذکورہ میچ میں 80 کے مجموعی اسکور پر 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر جسپریت بمراہ نے رضوان کو 31 رنز پر ٹھکانے لگایا تھا۔
اس میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے 120 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی تھی اور بھارت نے یہ میچ 6 رنز سے جیت لیا تھا۔
مزیدپڑھیں:لاکھوں پاکستانیوں کوکون تربیت دینے والاہے ،وزیرآئی ٹی نے خوشخبری سنادی
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ون ڈے اور ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی20 بیٹرز رینکنگ کے مطابق بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ نے شاندار کارکردگی کے باعث 6 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں جگہ بنالی اور اب وہ 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی ٹی20 بیٹرز کے ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی20 بولرز رینکنگ
بولرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ اس شعبے میں بھی پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 3 درجے ترقی کے بعد 20 ویں جبکہ پاکستان کے حارث رؤف 2 درجے بہتری کے بعد 24 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹی20 آل راؤنڈرز رینکنگ
ٹی20 آل راؤنڈرز میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ون ڈے بیٹرز رینکنگ
ون ڈے بیٹرز کی تازہ رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ پاکستان کے محمد رضوان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 23 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ صائم ایوب کو 9 درجے نقصان ہوا اور وہ 46 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے بولرز رینکنگ
ون ڈے بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے گوڈاکیش موتی نے 5 درجے ترقی پاکر 12 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
آئی سی سی کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے 24 درجے لمبی چھلانگ لگا کر 33 ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے ترقی کے بعد 54 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ
ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بابر اعظم تنزلی ٹی20 فارمیٹ محمد رضوان نئی پلیئرز رینکنگ جاری ون ڈے فارمیٹ وی نیوز