اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت انداز میں کاروبار جاری ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔
جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ میں مسلسل تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
آج جمعہ کےر وز بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 411 کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردریا میں تصویر بنوارہے تھے، سانحہ سوات میں زندہ بچ جانیوالے شخص نے کیا بتایا؟ دریا میں تصویر بنوارہے تھے، سانحہ سوات میں زندہ بچ جانیوالے شخص نے کیا بتایا؟ پانچ ملکوں کو جنگ سے روکا، امن کے نوبل انعام کا بہترین امیدوار ہوں: ٹرمپ امپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس سمیت 6980اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی اسلام آباد میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ڈبل ہیلمٹ لازمی قرار ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ چین کے مفادات کی قیمت پر کسی بھی تجارتی معاہدے کے خلاف جوابی اقدامات اٹھائے جائیں گے، چینی وزارت تجارتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ
پڑھیں:
کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، 2 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے موقع پر جمع ہوکر واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کیا گیا اور نذر آتش کی بھی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر نذر آتش ہونے سے بچا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کے جان لیوا حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، نارتھ کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی یوٹرن کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے موقع پر جمع ہوکر واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کیا گیا اور نذر آتش کی بھی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر نذر آتش ہونے سے بچا لیا۔ متوفی نوجوان کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی، جس کی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، تاہم عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ بلال کالونی پولیس نے واٹر ٹینکر اور متوفی کی موٹر سائیکل اپنے قبضے میں لیکر اسے تھانے منتقل کر دی، جبکہ پولیس متوفی نوجوان کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔
قبل ازیں سپر ہائی وے پاکستان کانٹے کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ محمد نواز کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا ولایت شاہ نے بتایا کہ حادثہ مزدا لوڈنگ ٹرک کی ٹکر سے پیش آیا ہے، جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔