اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی رہی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر100 انڈیکس میں 524 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 495 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس نیچے آ گیا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر20 پیسےسستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 72 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، خریدار پریشان ہو گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر اضافے سے 3244 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
ایک تولہ سونا 300 روپے اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ، دس گرام سونا 257 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 93 ہزار 895 روپے کا ہوگیا ، ایک تولہ چاندی کی قیمت 3410 روپے پر ہی برقرار ہے۔
مزیدپڑھیں:گولڈن ٹیمپل پر پاکستان کیجانب سے میزائل حملے جھوٹ ثابت