یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرپشن، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور عوام کی بدترین حالت کے پیشِ نظر بانی تحریکِ انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایک پرامن عوامی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔
محمد عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انقلاب خون سے نہیں، قانون سے آئے گا۔ ہماری جدوجہد کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ ظلم، ناانصافی، اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہر پاکستانی کو انصاف، سستی تعلیم، صحت اور زندگی گزارنے کے لیے بنیادی سہولتیں میسر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اُس وقت آئے گا، جب پورا ملک نکلے گا! ہمیں اپنی خاموشی توڑنی ہوگی، یہ وقت ہے کہ سب پاکستانی مل کر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کی جنگ لڑیں۔ یہ احتجاج صرف احتجاج نہیں، بلکہ ایک اجتماعی ضمیر کی بیداری ہے۔
محمد عارف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند مخصوص طبقے دولت سمیٹ کر عوام کو نظر انداز کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کا موقع دیا ہے مگر ہم نے اسے خودغرضی میں بدل دیا ہے۔ تحریکِ انقلاب اسی سوچ کو بدلنے کا نام ہے۔
تحریکِ انقلاب کا منشور واضح ہے: پرامن احتجاج،انصاف کی فراہمی، مہنگائی کا خاتمہ، تعلیم و صحت سب کے لیے،بنیادی انسانی حقوق کی بحالی۔۔
محمد عارف نے کہا کہ یہ وقت خاموشی کا نہیں، بلکہ بیداری کا ہے۔ آئیں، ایک نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی: لیاری میں عمارت گرنےکے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، جاں بحق افرادکی تعداد 27 ہوگئی کراچی: لیاری میں عمارت گرنےکے بعد ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری، جاں بحق افرادکی تعداد 27 ہوگئی اسلام آباد میں شدید بارش و ژالہ باری کے بعد ایمرجنسی آپریشن شروع امریکا میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی، 27 لڑکیاں لاپتا ایلون مسک نے اپنی نئی سیاسی جماعت “امریکا پارٹی” لانچ کر دی آج غزہ کے اندر بھی ایک کربلا بنا ہوا ہے: خواجہ آصف راولپنڈی میں 250 بوسیدہ عمارتیں خطرناک قرار، میٹرو پولیٹن کا فوری انخلا کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے بعد یہ وقت کے لیے
پڑھیں:
ہم ہرگز یورپ کو اسنیپ بیک کا استعمال نہیں کرنے دینگے، محمد اسلامی
اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چونکہ امریکہ و یورپ نے خود اپنے وعدے پورے نہیں کئے اسلئے قانونی طور پر ان کے پاس اسنیپ بیک فعال کرنے کا حق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" اس وقت "ویانا" میں IAEA کی 69ویں جنرل کانفرنس میں شرکت کے لئے موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے آج ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ تین یورپی ممالک (جرمنی، فرانس، برطانیہ) ایرانی قوم کے مقروض ہیں کیونکہ انہوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے Joint Comprehensive Plan of Action (JCPOA) میں اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔ اب انہیں یہ حق نہیں کہ وہ اپنی پوزیشن بدل کر ایران سے مطالبات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اسنیپ بیک" کا استعمال قابل مذمت ہے اور ہم انہیں ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ چونکہ انہوں نے خود اپنے وعدے پورے نہیں کئے اس لئے قانونی طور پر ان کے پاس اسنیپ بیک فعال کرنے کا حق نہیں۔ محمد اسلامی نے کہا کہ 18 اکتوبر 2025ء کو اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 ختم ہو جائے گی اور یہ ایرانی قوم کا حق ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ IAEA کے طریقہ کار میں كسی بھی جگہ پر فوجی آپشن كے استعمال جیسی کوئی ہدایت یا اصول موجود نہیں۔ اس لئے ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان ایک نیا فریم ورک بنانے پر اتفاق ہوا ہے، جس کے بنیادی نکات طے ہو چکے ہیں۔
اب ہمیں اسی سمت میں قدم بڑھانا ہے اور ان شاء اللہ پارلیمنٹ کے قانون کا احترام کرتے ہوئے آئندہ اس پر عملدرآمد کرنا ہے۔ انہوں نے جوہری تنصیبات پر حملے کے بارے میں ایران کی قرارداد کے مسودے کے بارے میں کہا کہ تمام ممالک کو جان لینا چاہئے کہ حفاظتی دستوں کے آرٹیکل 68 کے طریقہ کار کو نازک اور انتہائی کٹھن حالات کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ لیکن جو فوجی حملہ اور جنگ کی صورت حال ہمارے ملک پر آئی، اُس کے لئے کوئی واضح طریقہ کار موجود نہیں۔ محمد اسلامی نے مزید کہا کہ ہم نے اس کانفرنس میں جوہری تنصیبات پر حملے کی ممانعت کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔ ہم دنیا کے ممالک سے اس قرارداد کی منظوری کے لئے حمایت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تاہم، امریکہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا اور IAEA سے کہا کہ وہ ایران کی قرارداد کو پیش نہ ہونے دے۔ امریکہ نے ایجنسی کو دھمکی دی کہ اگر یہ قرارداد ایجنڈے میں شامل ہوئی اور منظور ہو گئی تو واشنگٹن IAEA کا بجٹ بند کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہی طریقہ اور انداز ایک معتبر دستاویز ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ دنیا میں اب بھی طاقت کی حکمرانی جاری ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ قرارداد منظور ہو جائے گی۔