ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن ایلن نے کیا، تاہم سعود شکیل جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فن ایلن اور رائیلی روسو نے ٹیم کو سہارا دیا اور 44 رنز کی شراکت قائم کی، مگر روسو 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 6 رنز بنائے جبکہ فن ایلن نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم اننگز کے اختتامی لمحات میں دنیش چندی مل اور فہیم اشرف نے جارحانہ اننگز کی اور ٹیم کے اسکور کو 200 سے زیادہ کر دیا۔ چندی مل 48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فہیم اشرف نے 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بین ڈی وارشیوس اور سلمان ارشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم براہِ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جب کہ شکست خوردہ ٹیم کے پاس ایک اور موقع ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پڑھیں:

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ۔صبح فجر کے وقت شہری انکوائری آفس کے باہر پانی کے حصول کے لیے پہنچ گئے

صبح سویرے پانی کے ٹینکر کے حصول کے لیے خوار ہوتے شہریوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔آئی ٹین انکوائری آفس کے باہر شہریوں کا رش لگ گیا۔

سیکٹر آئی ٹین میں چند ہی شہریوں کو پانی کا ٹینکر ملتا ہے ۔

اسلام آباد میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری مگر پانی کا مسئلہ حکام کی عدم توجہ کا شکار۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینیوں کو حج کرانے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اہم کھلاڑی یونائیٹڈ کا ساتھ چھوڑ گیا
  • فائنل تک رسائی کا موقع اب بھی موجود ہے، سلمان علی آغا
  • اللہ کا شکر، فائنل تک رسائی ہماری محنت کا ثمر ہے، گلیڈی ایٹرز مینٹور سرفراز احمد
  • پاکستان سپر لیگ سیزن : پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری
  • اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کیساتھ پی ایس ایل کے پلے آف کے شیڈول کی تصدیق ہو گئی
  • اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی
  • پی ایس ایل 10، کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری