جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی موجودگی میں آج سماعت متوقع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں ہوگی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کریں گے۔
سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ شیخ رشید، زرتاج گل، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت دیگر اہم رہنما بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق کیس میں اب تک 118 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، جن میں پی ٹی آئی کی مرکزی اور مقامی قیادت شامل ہے۔
خصوصی سیکورٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے اور اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے، جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک بھی اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ عدالت میں موجود ہوں گے۔
عدالتی کارروائی کے دوران بانی پی ٹی آئی کی فیملی کی بھی موجودگی متوقع ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے جیل اور اس کے اطراف میں سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں تاکہ عدالتی کارروائی پرامن ماحول میں مکمل کی جا سکے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عدالت میں پی ٹی آئی میں پی
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے 4 لاپتہ شہریوں کی واپسی کی رپورٹ جمع کروادی
— فائل فوٹوسندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے 4 لاپتہ شہریوں کی واپسی کی رپورٹ جمع کروادی۔
لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران شہریوں کی واپسی پر عدالت نے اظہارِ اطمینان کیا۔
عدالت نے شہریوں کی واپسی پر بازیابی کی درخواستیں نمٹادیں اور دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی۔
عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔