چین کی صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے پریس کانفرنس کے دوران صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ اس حملے  میں 5 افراد جاں بحق، 38 زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ  چینی حکومت اسکول وین پر حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ ہم جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔چینی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کرتی ہے، اور حکومت پاکستان کو معاشرتی استحکام کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ  کے لیے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں مستقل حمایت فراہم کرتی رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی وزیراعظم انڈونیشیا اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہونگے، ترجمان پاک فوج آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کے لئے بل قومی اسمبلی سے منظور پاکستان میں عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ، بس حملہ میں زخمی بچوں، متاثرین کی عیادت کی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قابل قبول نہیں، امیر جماعت اسلامی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پر حملے کی

پڑھیں:

خضدار حملہ، پاکستانی شوبز شخصیات کی شدید مذمت

بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔
خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک اور دل دہلا دینے والے دہشت گرد حملے میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 3 معصوم بچے شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے، یہ حملہ بھارت سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی جانب سے کیا گیا۔

افسوسناک سانحے پر ملک بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے اس واقعے پر شدید غم و غصے اور دکھ کا اظہار کیا۔
اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر حملے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے، کیسے کوئی اتنا بےحس ہو سکتا ہے کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنائے؟ ہر دن کی خبر پہلے سے زیادہ دلخراش ہوتی ہے، یہ معمول نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں اسے معمول بننے دینا چاہیے۔

اداکار شہروز سبزواری نے لکھا بزدل دشمن نے معصوم اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا۔

اداکارہ ماورا حسین نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر نئی خبر پہلی سے زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے، بچوں پر حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے، دنیا کو کیا ہو گیا ہے؟ انسانیت کہاں چلی گئی؟

دیگر فنکاروں سمیع خان، کرن حق، عاصم محمود، فضا خاور اور ایمن خان نے بھی اس وحشیانہ فعل کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس دلخراش واقعے پر سوگوار ہے اور مطالبہ کر رہی ہے کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے بزدلانہ حملوں کا سدباب ہو سکے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • خضدار اسکول بس حملہ: کینیڈین ہائی کمیشن کی مذمت
  • خضدار اسکول بس حملہ؛ کینیڈین ہائی کمیشن کی شدید مذمت
  • خضدار حملہ، پاکستانی شوبز شخصیات کی شدید مذمت
  • پاکستان میں اُن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں، امریکہ
  • علامہ علی حسنین حسینی کی خضدار اسکول بس دھماکے کی مذمت
  • خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، سکیورٹی ناکامی یا صوبائی حکومت کی نااہلی ؟
  • امریکا کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت
  • قائم مقام امریکی سفیر کی بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی مذمت
  • صدر اور وزیر اعظم کی بلوچستان میں اسکول بس پر حملے کی مذمت