پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ذی الحج کا آغاز 29 مئی 2025ء سے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سپارکو کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔
سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بج کر 2 منٹ پر ہوگی اور چاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
— فائل فوٹوکراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی یا بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔