امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز ایک بار پھر قانونی تنازعے کا شکار ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوٹوگرافر ایڈون بلانکو اور فوٹو ایجنسی بیک گرڈ نے جینیفر لوپیز کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ان پر بغیر اجازت لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق یہ تصاویر گولڈن گلوبز ویک اینڈ کے دوران کھینچی گئیں اور بعد میں لوپیز نے انہیں انسٹاگرام اور ایکس پر "GG Weekend Glamour” کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا۔
A post shared by India Today (@indiatoday)
مدعیان کا مؤقف ہے کہ یہ تصاویر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کی گئیں، جن کا مقصد لوپیز کی ذاتی تشہیر اور برانڈ کے شراکت داروں کو فروغ دینا تھا۔ ان تصاویر کو بعد میں متعدد مداحوں اور فیشن پیجز نے بھی شیئر کیا۔
قانونی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ہر تصویر کے لیے کاپی رائٹ کے تحت 150,000 ڈالرز تک ہرجانہ طلب کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ لوپیز کو اس نوعیت کے مقدمے کا سامنا ہے، وہ اس سے قبل بھی غیر مجاز فوٹو شیئرنگ پر قانونی کارروائیوں کا سامنا کر چکی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پڈعیدن، نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون، 5ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈاؤن سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب سمیت 05 ملزمان گرفتار 02 پسٹلز، مسروقہ 02 بھینسیں، چھینی گئی IPhone موبائل اور شراب برآمد،مقدمہ درج۔ بکھری تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کاروائی کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم محمد اسماعیل ولد محمد بخش کلھوڑو نے کچھ دن قبل بکھری تھانہ کی حدود گائوں شمن کلھوڑو میں زمینی تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے بھائی گلاب کلھوڑو کو قتل کیا تھا۔