چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی رائے، پارٹی کی رائے نہیں، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں جی ایچ کیو کیس لگا ہوا تھا، تین چار گھنٹے ہم بیٹھے رہے لیکن ہمیں سماعت میں شامل ہونے کی اجازت نہیں ملی، بانی نے جج صاحب کو بتایا میری بہن باہر ہے انکو اندر آنے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب کے احکامات کے باوجود ہمیں اندر نہیں بلایا گیا، ہماری ملاقاتوں میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ایک قیدی کی سہولت بھی انہیں نہیں دی جارہیں، بانی نے کہا ہے انہیں کتابیں نہیں دی جارہی نہ بچوں سے بات کروارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بلکل تنہا کیا جارہا ہے، یہاں ججز کے احکامات نہیں مانے جارہے، بانی نے کہا ہے جمہوریت رول آف لاء اور اخلاقیات پر کھڑی ہوتی ہے، بانی نے کہا ہے پاکستان میں رول آف لاء اور اخلاقیات دفن کردی گئی ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت پوری ہوچکی ہے، ابھی تک نئے الیکشن کمشنر کو تعینات ہوجانا چاہیئے تھا، بانی نے کہا ہے یہ نظام ایسے نہیں چل سکتا، بانی نے کہا ہے پاکستان کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے دوبارہ کہا ہے مودی کوئی نہ کوئی شرارت ضرور کرے گا، بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے اگر بھارت ہے تو اسکا مطلب مودی ایکٹیو ہوچکا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے وہ پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کیلئے تیار ہے، بانی نے واضع کہا ہے انہیں کوئی ملنے نہیں آیا ہے، پارٹی کے اندر سے بھی اگر کوئی مذاکرات کی بات کرے تو ہم نہیں مانیں گے، بانی نے کہا ہے یہ خبریں صرف توجہ ہٹانے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا خطاب دینے پر بیان ذاتی حیثیت میں دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کا بیان کل ہم نے دے دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے بیرسٹر گوہر پارٹی کی ترجمانی نہیں کرسکتے، اگر بیرسٹر گوہر خان نے کوئی خراج تحسین پیش کیا تو ذاتی حیثیت میں کیا ہے، پارٹی کی رائے بیرسٹر گوہر خان کی رائے نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی بانی نے کہا ہے علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی کی رائے
پڑھیں:
نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔
رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔