— فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان 3 دن سے پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہا حسب روایت عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا، کبھی بادشاہ سلامت سو کر نہیں اٹھتے، کبھی کھانا کھا رہے ہیں اور کبھی ان کے وکلا نہیں آئے۔

اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو آج بھی یقین نہیں ہو رہا وہ سزا یافتہ مجرم ہیں، جیل میں قید ہیں، عمران خان جان لیں یہ بنی گالہ نہیں اڈیالہ ہے۔

9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا

ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پولیس پیچھے پیچھے ہے، 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ آگے آگے ہے، 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ اپنا جھوٹ بےنقاب ہونے کے خوف سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کرنے جیل پہنچی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کی بہنیں اور ان کی پارٹی قیادت روزانہ ہمیں عدالتی احکامات کی دلیلیں دیتے ہیں جبکہ بانیٔ پی ٹی آئی خود عدالتی احکامات کو ماننے کےلیے تیار نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ 9 مئی ایک بغاوت تھی، ریاست کے خلاف سازش تھی، 9 مئی کے کرداروں اور سہولت کاروں کو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

عمران خان کا 9 مئی مقدمات میں شامل تفتیش ہونے، پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار

 

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے ایک بار پھر انکار کردیا جبکہ انہوں نے پولی گرافک، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ بھی نہیں کرائے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کر دیا۔
ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل آنے والی 13 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے مگر انہوں نے ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
عمران خان نے ٹیسٹ نہ کرانے کے حوالے سے اپنا موقف تحریری طور پر تفتیشی ٹیم کو بھجوادیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ان ٹیسٹوں کے ذریعے پراسیکوشن مجھے پھنسانا چاہتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میرے 8 مقدمات میں ضمانتیں عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہیں۔
دوسری جانب تفتیشی ٹیم نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کروائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے، ان ٹیسٹوں کے مکمل ہونے سے ہی پتہ چل سکتا ہے کہ یہ تمام شواہد درست ہیں یا نہیں۔
ڈی ایس پی جاوید آصف کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل کیسے آگے بڑھے گا، تاہم عمران خان کے انکار کے بعد تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے تفتیش اور ٹیسٹ کے لیے لاہور پولیس کی 13 رکنی ٹیم دو دن سے راولپنڈی میں موجود ہے، تفتیشی ٹیم نے 9 مئی کے لاہور کے 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنی تھی۔
تفتیشی افسران میں انسپکٹرز محمد عالم ، ممتاز حسین ، تصدق حسین ، رانا محمد ارحم ، زاہد سلیم ، محمدفیاض ،محمد نوید ، رانا محمد اکمل، محمد سلیم سندھو شامل ہیں، ان کے ساتھ فارنزک ٹیم کے تکنیکی ماہرین میں عابد ایوب ، وقاص خالد قریشی ، عثمان احمد خالد شامل ہیں جبکہ تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔
خیال رہے کہ 15 مئی کو لاہور کی انسداد دہشت گرد عدالت نے عمران خان کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک کروانے کا حکم دیا تھا۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار
  • عمران خان نے تیسرے روز بھی پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
  • بانی پی ٹی آئی پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں، عظمی بخاری
  • عمران خان کا 9 مئی مقدمات میں شامل تفتیش ہونے، پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
  • عمران خان کا 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش ہونے ، پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے پھر انکار
  • عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
  • 9مئی مقدمات،بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار
  • تفتیشی ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد؛ عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ‘پولی گرافک ٹیسٹ’ کرانے سے انکار کردیا