عمران خان نے دوبارہ احتجاج کی ذمہ داری دیدی ہے، ہر صورت ان کو رہا کرائیں گے، علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے ۔ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔ 2مہینے کے بعد آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ بجٹ اورسیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی۔
خیبرپختونخوا میں ہم نے آئی ایم ایف کے تقاضے پورے کیے۔ عدالتی حکم کے باوجود ہمیںعمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ ڈنڈے کے زور پر پاکستان کو نہیں چلایا جاسکتا۔ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو آئی ایم ایف کی مزید شرائط پوری نہیں کریں گے۔ وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دوبارہ احتجاج کی ذمہ داری دیدی ہے۔
تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری ہوا۔ مذاکرات کرنے ہیں تو بانی پی ٹی آئی تیار ہیں۔ ہمیں بانی پی ٹی آئی کی قیادت پرفخرہے۔ چاہتےہیں آئین وقانون کےتقاضوں کوپوراکیاجائے۔
عمران خان نےجوبیان دیااس کوصحیح سمجھتاہوں۔
عمران خان کی رہائی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم عمران خان کوہرحال میں رہا کراوئیں گے۔ ہم سیاسی جماعت ہیں اپنے ورکرز کو شہید کرانا ہمارا مقصد نہیں۔
ریاست نےہمارےخلاف طاقت کااستعمال کیا۔
ہماری صرف ایک ڈیمانڈہےعمران خان کورہاکیاجائے۔ عمران خانکےکیسزجان بوجھ کرنہیں لگائےجارہے۔ افغانستان اورپاکستان میں ڈرون حملوں سےشہری شہیدہوئے۔
گزشتہ76سال سےمافیاکاقبضہ ہے یہ قبضہ چھڑانےکی جنگ ہے۔
بانی نےجوبیان دیاوہی پارٹی کابیان ہےاس کیساتھ کھڑاہوں۔ باربار آئین کی پامالی ہورہی ہے عدالتوں کو سٹینڈ لینا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات جھوٹے ہیں ،رہا کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلیمنیٹر سے قبل بڑا جھٹکا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔