نامعلوم افراد کا پولیس اہل کار پر لاتوں گھونسوں سے تشدد؛ ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
کراچی:
لائنز ایریا میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق اہل کار پر تشدد کرنے والے متعدد افراد موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ ویڈیو میں سادہ لباس پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مشتعل افراد نے پولیس اہل کار کو لاتیں اور گھونسے مارے، دھکم پیل میں کپڑے بھی پھاڑ دیے ۔ اس کے بعد پولیس اہلکار کو زمین پر لٹا کر بھی مارتے رہے۔ واقعے کے دوران اہل محلہ نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش بھی کی۔
پولیس حکام کے مطابق اہلکار پر تشدد ذاتی تنازع کی بنا پر پیش آیا۔ پولیس اہلکارکا نام محمد شہزاد ہے، جو بلوچ کالونی تھانے میں تعینات تھا۔ پولیس اہلکار شہزاد نے علاقے کے معزز افراد کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی تھیں۔ بلوچ کالونی تھانے میں تعینات پولیس اہلکار نے بریگیڈ تھانے کے معاملات میں غیر ضروری طور پر مداخلت کی ۔
پولیس اہلکار شہزاد کو کچھ عرصہ قبل شاہین فورس سے ہٹا کر بلوچ کالونی تھانے میں تعینات کیا گیا تھا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پولیس اہلکار پولیس اہل
پڑھیں:
کراچی، لیاری کی آگرہ تاج کالونی میں 7 منزلہ عمارت میں دراڑیں، پولیس مکینوں کو نکالنے پہنچ گئی
شہر قائد میں لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں واقع ایک 7 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑنے کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے عمارت کو خالی کرانے کی کارروائی شروع کر دی۔
رات کے وقت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جہاں انہیں مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
عمارت کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت بھی عمارت کو خالی کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مکینوں کی مزاحمت کے باوجود پولیس نے اپنی کارروائی جاری رکھی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، لیاری میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مزید عمارتوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے تاکہ ان کے مکینوں کو ممکنہ خطرات سے بچایا جا سکے۔