ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سے علیحدگی اختیار کرلی۔

گزشتہ کئی سالوں سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ آئکن سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے مبینہ طور پر بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی سے بھی بریک اَپ کرلیا ہے۔

سدھانت اور سارہ کے درمیان تعلقات کی افواہیں رواں ماہ کے آغاز میں پھیلنا شروع ہوئیں تھی جب دونوں کو کئی عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

فلم فیئر میگزین نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سارہ ٹنڈولکر اداکار سدھانت چترویدی کو ڈیٹ کررہی ہیں جبکہ ایک قریبی دوست نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ بالی ووڈ اداکار سدھانت نے سارہ کیساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
مزیدپڑھیں:پاکستان پر حملے سے متعلق سوال پر بھارتی لڑکی نے ’’مودی سرکار کو کھری کھری سنا دیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بالی ووڈ اداکار

پڑھیں:

آزاد کشمیر: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

فائل فوٹو

آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔

 پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی اور بیٹی کو مار ڈالا۔

لاہور میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق ملزم مختار نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والی دوسری بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • روٹ نے کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا
  • پی ایس ایل، اسلام آباد کے اہم کھلاڑی اچانک لیگ چھوڑ گئے، وجہ کیا بنی؟
  • بکر پرائز 2025 اپنے نام کرنیوالی بھارتی مصنفہ بانو مشتاق کون ہیں؟
  • انہیں بالی ووڈ میں کوئی نہیں پوچھتا، پاکستانی فنکاروں کا سریش اوبرائے کو منہ توڑ جواب
  • کیا ماہرہ بالی ووڈ میں دوبارہ کام کریں گی؟
  • پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو،دونوں ملکوں کا مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اصولی فیصلہ
  • پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو
  • ’فنٹاسٹک چائے کے لیے پاکستان آنا ہوگا‘، چائے کے عالمی دن پر سچن ٹنڈولکر کو پوسٹ کرنا مہنگا پڑگیا
  • آزاد کشمیر: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا