شبمن سے بریک اَپ کرنیوالی سارہ کو بالی ووڈ اداکار نے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بھارت میں کرکٹ کے بھگوان کہلائے جانیوالے سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سے علیحدگی اختیار کرلی۔
گزشتہ کئی سالوں سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ رشتے میں ہیں تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی۔
تاہم اب میڈیا رپورٹس نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ آئکن سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر نے مبینہ طور پر بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی سے بھی بریک اَپ کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
سدھانت اور سارہ کے درمیان تعلقات کی افواہیں رواں ماہ کے آغاز میں پھیلنا شروع ہوئیں تھی جب دونوں کو کئی عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کس کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟
فلم فیئر میگزین نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا تھا کہ سارہ ٹنڈولکر اداکار سدھانت چترویدی کو ڈیٹ کررہی ہیں جبکہ ایک قریبی دوست نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل
اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ بالی ووڈ اداکار سدھانت نے سارہ کیساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ اداکار سارہ ٹنڈولکر
پڑھیں:
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سنگھ جو کچھ ہی روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔
زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا، شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے دھرمیندر کی بیماری کی نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس وقت بھی کافی قابل رشک ہے تاہم اب طبیعت کی ناسازی کی خبر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر سے جڑے صحت کے معمول کے طبی مسائل کے باعث داخل کیا گیا ہے۔ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔