خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت ختم کرنے کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے خیبرپختونخوا میں دو چار پارٹیاں مل کر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے اور کرپشن عروج پر پہنچی ہوئی ہے، سانحہ سوات کے بعد جس طرح وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کمنٹ کیا، وہ ایک ذمہ دار شخص کو زیب نہیں دیتا.
پی ٹی آئی میں موجود لوگوں کو اپنے ملک، صوبے یا سیاست کا کوئی پاس نہیں، پی ٹی آئی کے رہنما جماعت میں موجود جن لوگوں پر شک کررہے ہیں عمران خان ان کو قریب رکھ رہا ہے کہ شاید ان کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات بن جائے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان دنوں ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا منصوبہ زیر غور ہے، اس معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے اپنے زور بازو پر مینڈیٹ کا تحفظ کیا لیکن صوبائی حکومت کے خلاف پہلے روز سے سازش ہورہی ہے.
اس صورتحال میں عمران خان جب بھی کہیں گے اسمبلی کو ختم کردوں گا یہ ان کی امانت ہے، اگر بانی پی ٹی آئی کہیں تو اسی وقت اسمبلی تحلیل کردوں گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیراعظم کی گورنر، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
گورنر اور وزیراعلیٰ سے الگ الگ گفتگو میں وزیراعظم نے خیبر پختونخوا میں حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبرپختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت کی ریسکیو و ریلیف آپریشن میں ہر قسم کی معاونت کریں۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی ہر قسم کی مدد کرے گی۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت ادویات، خیمے اور اشیاء خور و نوش بھیج رہی ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔