پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں، ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کےنجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی۔
قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی۔
گذشتہ روز آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے پر زور دیا تھا، مذاکرات کے دوران بریفنگ میں بتایا تھا کہ رائٹ سائزنگ کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری رواں سال مکمل ہونے کی امید ہے، قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکر دیں۔
بریفنگ میں کہا گیا تھا کہ ٹیکس واجبات، منفی ایکویٹی سے متعلق سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کردیئے ہیں ، یورپی یونین کی جانب سے قومی ایئر لائن کی فلائٹس پر پابندی کا خاتمہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :شبمن سے بریک اَپ کرنیوالی سارہ کو بالی ووڈ اداکار نے چھوڑ دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: قومی ایئر لائن کی سرمایہ کاروں کی نجکاری تھا کہ
پڑھیں:
کراچی میں رات گئے مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی میں رات گئے مختلف حادثات اور واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پہلا حادثہ کلفٹن بلاک ٹو میں پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا، ابتدائی طور پر جان سے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لینے کے بعد کلفٹن تھانے منتقل کردیا ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فرار ڈرائیور کی تلاش کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ادھر کیماڑی کے پی ٹی گیٹ نمبر 17 کے قریب گاڑی نے ایک بزرگ شہری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ بزرگ شہری کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی گاڑی اور ڈرائیور کو تلاش کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت معلوم نہ ہوسکی۔