وزیراعظم سے گورنر سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات، صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبہ پنجاب سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔
گورنر پنجاب نے معرکہء حق کے دوران اہم فیصلوں پر وزیراعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال کیا گیا ۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ, وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اس موقع پر موجود تھے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
دورۂ چین؛ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی
سٹی42: معرکہ حق میں کامیابی کے بعد سفارتی محاذ کا مشن،پاکستان اور چین کے اہم مذاکرات آج بیجنگ میں ہوں گے۔
تفصیلات کےمطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کرنے کے لیے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز چین پہنچے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی، پاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی آج چین پہنچیں گے، چین روانگی سے پہلے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چین سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی۔