آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی، فچ ریٹنگ میں اضافہ اہم معاشی سنگ میل ہے، وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام کی کامیابی اور فچ کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ اہم معاشی سنگ میل ہے۔
وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے عالمی بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینا بیجرڈی نے ملاقات کی اور اس دوران معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں اور کنٹری شراکت داری فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احد چیمہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
احد چیمہ نے عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین کے کرادر کی تعریف کی اور کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی اور فچ کی جانب سے کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ اہم معاشی سنگ میل ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی بینک کی ایم ڈی آپریشنزایم ڈی اینا بیجرڈی نے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی پر حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
اینا بیجرڈی نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر احد چیمہ کنٹری شراکت داری فریم ورک پر عمل درآمد کے لئے قابل تعریف کردار ادا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پروگرام کی کامیابی عالمی بینک کی آئی ایم ایف وفاقی وزیر احد چیمہ
پڑھیں:
پاکستان کی عالمی پذیرائی میں اضافہ، سفارتی کامیابیوں کا تسلسل
اسلام آباد(صغیر چوہدری )عالمی دنیا میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ بہترین سفارت کاری کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کا پاکستان پر بھر پور اعتماد کا نتیجہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعدد عالمی اداروں میں اہم ترین عہدے پاکستان کے پاس ہیں جسکی بڑی وجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پاکستانی سفارت کاروں کی اقوام عالم میں اعلی سفارت کاری ہے اورپاکستانی سفارت کار عالمی، علاقائی تنظیموں کے اہم عہدوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں کچھ عرصہ قبل پاکستان کو دنیا میں امن و سلامتی کے سب سے بڑے فورم اقوام متحدہ کی۔سلامتی کونسل کا صدر منتخب کیا گیا ہےپاکستان سلامتی کونسل میں 2 سال کے لیے منتخب رکن ہے۔جبکہ ایمبیسیڈر آفتاب کھوکھر اس وقت اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی میں اسسٹینٹ سیکریٹری جنرل جدہ تعینات ہیں۔اسی طرح ایمبیسیڈر سلجوک مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کے ممنوع کی تنظیم او پی سی ڈبلیو کے عالمی تعاون کے ڈائریکٹر ہیں ۔
ای سی او کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ بھی ہاکستان کے پاس ہے اور سابق سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان سیکریٹری جنرل ہیں۔ جبکہ آئیندہ سال یکم جنوری 2026 سے ڈی۔ایٹ ممالک کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی پاکستان کے پاس آ جائیگا اور سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود استنبول میں یہ عہدہ سنبھالیں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان دو سال کے لیے یونیسکو کے بین الحکومتی کمیشن برائے بحری امور کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن بھی منتخب ہوا ہے۔پاکستان UNIDO کے انڈسٹریل بورڈ کے 53ویں اجلاس کا صدر منتخب ہوا ہے۔ویانا میں ہاکستانی سفیر کامران اختر 53ویں بورڈ کی صدارت کرینگے۔