برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد، وجہ بھی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
برطانوی سفارتخانے کے وفد کی برطانوی نژاد قیدی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آمد ہوئی ہے۔
جیل ذرائع کاکہنا ہے کہ برطانوی وفد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل تھے،وفد میں مس لالین، مس سنینا، سکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی،قیدی علی حسن کو کونسلر رسائی دی گئی،ملاقات کے بعد برطانوی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: برطانوی سفارتخانے
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان کا قطر کے سفارتخانے کا دورہ، مسلمہ امہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی ضرورت پر زور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے قطر کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قطر کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔
سربراہ جے یوآئی نے کہاکہ عرب اسلامی سربراہ اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے اور دوحا اجلاس اسلامی دنیا کے اتحاد اور وحدت کے لیے ایک نئے باب کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے لیے اپنے دفاع کے سلسلے میں باہمی اتحاد و اتفاق اب ناگزیر ہوچکا ہے، اس لیے امت مسلمہ کے مابین ایک مشترکہ دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے مولانا فضل الرحمان کی یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی حملے کے موقع پر پاکستانی قوم کی جانب سے اظہارِ یکجہتی قابل تحسین ہے۔