UrduPoint:
2025-11-03@19:20:05 GMT

صدر ٹرمپ کی جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات کے دوران تناو

اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT

صدر ٹرمپ کی جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات کے دوران تناو

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کو کے درمیان وائٹ ہاﺅس میں دونوں ممالک کے درمیان تناو میں کمی لانے کی ایک کوشش کے طور پر ملاقات ہوئی تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے جنوبی افریقہ میں سفید فام کسانوں کے استحصال کے دعوی پر ملاقات میں تلخی آگئی صدر سیرل رامافوسا کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے ہے .

(جاری ہے)

لائیو پریس کانفرنس کے دوران معاملہ اس وقت بگڑگیا جب امریکی صدر نے جنوبی افریقہ میں ”سفید نسل کشی“ سے متعلق دعوے کودہرایا جبکہ ان دعوﺅں کی پہلے ہی بڑے پیمانے پر تردید کی جاچکی ہے وائٹ ہاﺅس کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران نے ایک ویڈیو چلائی گئی جس میں سڑک کے کنارے پر ہزاروں صلیبیں دکھائیں جن کے قریب مظاہرہ کیا جا رہا تھا ویڈیو میں دعوی کیا کہ یہ دراصل ہلاک کیے گئے سفید فاموں کی آخری آرام گاہیں ہیں.

صدرٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ یہ جنوبی افریقہ میں کس جگہ فلمائی گئی ملاقات سے قبل جنوبی افریقہ کے صدر نے اس بات پر زور دیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری ان کی پہلی ترجیح ہے ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی کے مطابق جنوبی افریقہ کی جانب سے امریکہ کے لیے برآمدات پر جولائی کے بعد سے 30 فیصد ٹیرف لگائے جانے کا امکان ہے. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوول آفس کی میٹنگ کا آغاز دوستانہ رہا لیکن پھر ٹرمپ نے اچانک کمرے میں روشنیاں مدھم کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ ایک ویڈیو پریزینٹیشن دکھا سکیں جس کے بعد ماحول میں تناﺅ آگیاویڈیو میں جنوبی افریقہ کے سرکردہ اپوزیشن راہنما جولیئس مالیما کی آواز میں یہ الفاظ سنائی دیتے ہیں ”شوٹ دی بوئر، شوٹ دی فارمر“اس ویڈیو میں ایک ایسا میدان بھی دکھایا گیا جس میں صلیبیں لگی ہوئی تھیں جو امریکی صدر کے مطابق سفید فام کسانوں کی آخری آرامگاہیں تھیں تاہم یہ صلیبیں دراصل قبریں نہیں بلکہ ایک احتجاج کا حصہ تھیں جس میں ہلاک ہونے والے کسانوں کے ورثا اور دیگر تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ کیا جا رہا تھا.

بعد ازاں رامافوسا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹرمپ جنوبی افریقہ کے لوگوں کی آوازوں کو سنیں گے انہوں نے اپنے وفد کے سفید فام افراد کا ذکر کیا جن میں گالفرز ایرنی ایلس اور ریٹیف گوسن اور جنوبی افریقہ کے امیر ترین شخص جوہان روپرٹ کا بھی شامل تھے رامافوسا نے کہا کہ اگر وہاں نسل کشی ہوتی تو یہ تینوں افراد آج یہاں نہ ہوتے . جس پرٹرمپ نے انہیںٹوکا اور کہا کہ آپ انہیں زمین خریدنے کی اجازت دیتے ہیں اور جب وہ زمین خریدتے ہیں تو وہ سفید فام کسانوں کو ہلاک کرتے ہیں اور جب وہ ایسا کرتے ہیں تو ان کے ساتھ کچھ نہیں ہوتا رامافوسا نے جواب دیا ایسا نہیں ہے رامافوسا کی جانب سے رواں سال ایک متنازع قانون کی توثیق کی گئی تھی جس کے تحت حکومت کسی بھی ذاتی ملکیت والی زمین ضبط کر سکے گی اور کچھ کیسز میں تو معاوضہ دیے بغیر تاہم جنوبی افریقی حکومت کا کہنا ہے کہ تاحال کوئی زمین اس قانون کے تحت ضبط نہیں کی.

رامافوسا نے کہا کہ ہمارے ملک میں جرائم کی شرح زیادہ ہے جو لوگ جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں ہلاک ہوتے ہیں وہ صرف سفید فام نہیں ان کی اکثریت سیاہ فاموں کی ہوتی ہے ٹرمپ نے صلیبوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسان سیاہ فام نہیں میں یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ صحیح ہے یا غلط لیکن یہ کسان سیاہ فام نہیں جنوبی افریقہ کی جانب سے نسل کی بنیاد پر جرائم کے اعداد و شمار نہیں بتائے جاتے لیکن تازہ ترین اعداو شمار کے مطابق اکتوبر اور دسمبر 2024 کے درمیان ملک میں 10 ہزار افراد قتل ہوئے ان میں سے ایک درجن کے قریب فارمز پر کیے گئے حملوں کے دوران ہلاک ہوئے اور ہلاک ہونے والے 12 افراد میں سے ایک کسان تھا جبکہ باقی چار مزدور اور پانچ خانہ بدوش تھے جن کے بارے میں یہی کہا جاتا ہے کہ وہ سیاہ فام ہو سکتے ہیں.

جب ٹرمپ نے اس مسئلے پر زور دیا تو رامافوسا مطمئن نظر آئے اور مذاق میں کہا کہ جناب صدرمیں معذرت خواہ ہوں، آپ کو جہاز تحفے میں نہیں دے سکتا خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ایک لگژری بوئنگ 747 طیارہ صدر ٹرمپ کے نئے ائیر فورس ون کے طور پر استعمال کے لیے قبول کر لیا گیا ہے. رامافوسا نے ملاقات میں نیلسن مینڈیلا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ نسلی مفاہمت کے حوالے سے پرعزم ہے جنوبی افریقہ کے صدر ٹرمپ کے ساتھ کسی تکرار میں پڑنے سے گریز کرتے رہے اجلاس کے بعد جنوبی افریقہ کے اپوزیشن راہنما ملیما نے” ایکس“ پر لکھا کہ یہ عمر رسیدہ افراد کی جانب سے واشنگٹن میں میرے بارے میں کیا گیا ایک اجلاس تھا سفید فام نسل کشی کے بارے میں زیادہ انٹیلیجنس فراہم نہیں کی گئی.

صدر اوبامہ کے دور میں جنوبی افریقہ کے لیے سابق امریکی سفیر ہیلینا ہمفری نے کہا کہ یہ اجلاس صحیح معنوں میں شرمندہ کرنے والا تھا انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ جنوبی افریقہ کے صدر کو شرمندہ کرنے کی نیت سے ان کے لیے ایک جال بچھایا گیا تھا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے کی جانب سے نے کہا کہ سیاہ فام کے دوران سفید فام کے لیے

پڑھیں:

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں

17 سال بعد اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے فیصل آباد پہنچ چکی ہیں۔

????️ Faisalabad is ready! International cricket returns after 17 years ????????

Pakistan & South Africa ODI squads have arrived for the 3-match series ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/j6TdzVSS8f

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025

شائقین کرکٹ طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 4 نومبر کو، دوسرا 6 نومبر کو اور تیسرا 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری، 17 سال بعد فیصل آباد کو میزبانی مل گئی

تمام میچز دن رات کے ہوں گے اور انتظامیہ نے شائقین کے لیے خصوصی سیکیورٹی اور سہولتوں کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

Ready for the ODI action in Faisalabad! ????

Pakistan and South Africa players in their ODI kits ahead of the series opener ????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/v7zb0nGPZU

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی گئی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر رہی تھی، جبکہ 3 ٹی20 میچوں کی سیریز پاکستان نے دو ایک سے اپنے نام کی تھی۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹس کا اعلان

شائقین کرکٹ اور ماہرین کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی نہ صرف شائقین کے لیے خوشخبری ہے بلکہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد پاکستان جنوبی افریقہ

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
  • ویمنز ورلڈ کپ؛ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کو باآسانی شکست دے کر عالمی چمپیئن بن گئی
  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل: بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف
  • بارش کے باعث تاخیر، بھارت اور جنوبی افریقہ کی خواتین ورلڈ کپ فائنل کا نیا وقت مقرر
  • صائم ایوب کی ٹی ٹوئنٹی میں بدترین کارکردگی، نیا ریکارڈ بنا لیا
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  • تیسرا T-20: پاکستان کا جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ٹی 20 سیریز: تیسرے میچ میں پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔