2025-05-22@13:54:19 GMT
تلاش کی گنتی: 4693
«جنوبی افریقہ کے صدر»:

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پائیدار ترقی کے اہداف اچیومنٹ پروگرام پر سٹیئرنگ کمیٹی کا 45 واں اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں پائیدار ترقی کے اہداف اچیومنٹ پروگرام پر سٹیئرنگ کمیٹی کے 45 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بجلی، تجارت، مذہبی امور اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزراءسمیت اہم سٹیک ہولڈرز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز، اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومت کے حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بنیادی ترقیاتی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی نشاندہی میں مقامی کمیونٹیز کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیالکوٹ کے رہنما طلعت جعفری کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بلاول ہاوس سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی اہلیہ،بیٹی کائنات طلعت اور بیٹے عون جعفری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مرحوم طلعت جعفری کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر افغان شہریوں اور غیر ملکیوں کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس اور سعودی عرب کے ورک ویزوں کے اجرا میں ملوث گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بین الاقوامی منظم گینگ کے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید چھاپے مار کر منظم گینگ کے 3 مزید ارکان کو گرفتار کرلیا ہے اور ان ملزمان کی شناخت محمد عالم زیب، آصف خان اور ہارون الرشید کے نام...
اسلام آباد: افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی ویزے دلوانے والے گینگ کے ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد نے خفیہ اطلاعات پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی پاسپورٹ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منظم گینگ کے 3 مزید ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عالم زیب، آصف خان اور ہارون الرشید کے نام سے ہوئی ، جو بین الاقوامی منظم گینگ کا حصہ ہیں ۔ یہ منظم گینگ افغان شہریوں کو جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈز ، مشین ریڈایبل پاسپورٹس اور سعودی عرب کے ورک ویزوں کے اجرا میں ملوث پایا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ملزم عالم زیب نے 31 افغان...
اپنے بیان میں سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ امریکہ اور کینیڈا بھی بھارت کے عالمی دہشت گرد نیٹ ورک کی تصدیق کر چکے ہیں، عالمی قوانین کے تحت بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹراور سارک معاہدوں کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی تحقیقات کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستان متحد ہے اور ناقابل تسخیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ و میری پہچان پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ شکست سے شرمندہ بھارت اب پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لئے اپنی پراکسیز کے پیچھے چھپ رہا ہے، خضدار حملے میں معصوم جانوں کی شہادت اس کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرتی ہے، کلبھوشن یادیو سے لے کر جعفر ایکسپریس اور اب خضدار تک،...
حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا، جو خواہشمند افراد کے لیے بہترین موقع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کےبجٹ میں پرانی گاڑیوں کی درآمدسےمتعلق پالیسی میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ،حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ پرانی گاڑیوں پرٹیکس کی شرح نئی گاڑیوں سےچالیس فیصد زیادہ رکھی جائے گی، آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ آٹو سیکٹرمیں مسابقت بڑھانے کے لیے تجارتی رکاوٹیں ختم کی جائیں، خاص طور پر پرانی گاڑیوں کی درآمد کو آسان بنایا جائے، تاکہ قیمتوں میں کمی ممکن ہو۔ دوسری جانب شرح سود میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا 60واں سالانہ اجلاس عام جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں حصے داران نے مالی سال 30جون 2024کے لیے کمپنی کے سالانہ پڑتال شدہ مالیاتی گوشوارہ جات منظور کئے، کمپنی نے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا جس میں قبل از محاصل منافع 29843ملین روپے اور بعد از محاصل منافع 18977ملین روپے رہا جو فی شیئر آمدنی کا 29.92روپے بنتا ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں یہ ایک نمایاں اضافہ ہے جب کمپنی کا بعد از محاصل منافع 10564ملین روپے اور 16.66روپے فی شیئر رہا تھا،حصے داران نے بورڈ کی سفارش پر مالی...
سٹی 42: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق کرکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا اقبال قاسم اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی محسن نقوی نے دعا دیتے ہوئے کہا اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے، آمین ، خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
سٹی42: شہر لاہور کے تین مختلف مقامات سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔ لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔لاری اڈا مین بازار سے 28 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا اور کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے روڈ سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ترجمان کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی تاہم ابتدائی اندازے کے مطابق وہ منشیات کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے...
نیوجرسی محکمہ صحت نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایسٹ ردر فورڈ میں واقع میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقدہ شکیرا کے کنسرٹ میں شریک افراد خسرہ وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محمکہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک غیر مقامی شخص جو خسرہ سے متاثر تھا، اس کنسرٹ میں شریک ہوا تھا جس کے بعد اس کنسرٹ میں شرکت کرنے والے افراد میں خسرہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے خسرہ کی مکمل ویکسین نہیں لگوائی یا جنہیں پہلے خسرہ نہیں ہوا، انہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ متاثرہ افراد میں علامات 6 جون تک...

امریکا نے واشنگٹن میں فائرنگ کے دوران مارے جانے والے اسرائیل کے سفارت خانے کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکہ میں اسرائیل کے سفارت خانے نے واشنگٹن میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کا نام یارون اور سارہ بتایا ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے پورے نام یارون لیشنسکی اور سارہ ملگرام ہیں. سفارت خانے نے” ایکس” پر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرین اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں تھے ایک دہشت گرد نے ا نہیں گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے. سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ اس قتل سے دل برداشتہ اور پریشان ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کو کے درمیان وائٹ ہاﺅس میں دونوں ممالک کے درمیان تناو میں کمی لانے کی ایک کوشش کے طور پر ملاقات ہوئی تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے جنوبی افریقہ میں سفید فام کسانوں کے استحصال کے دعوی پر ملاقات میں تلخی آگئی صدر سیرل رامافوسا کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے ہے .(جاری ہے) لائیو پریس کانفرنس کے دوران معاملہ اس وقت بگڑگیا جب امریکی صدر نے جنوبی افریقہ میں ”سفید نسل کشی“ سے متعلق دعوے کودہرایا جبکہ ان دعوﺅں کی پہلے ہی بڑے پیمانے پر تردید کی جاچکی ہے وائٹ...
—فائل فوٹو پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔سینیٹ میں قرارداد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 25 مئی پاکستان افریقہ دوستی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افریقی ممالک کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اور افریقہ کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دیا جائے گا۔ بھارتی پراکسیز کو باز آجانا چاہیے، بھارت کو جو جواب ملا اس سے سبق سیکھنا چاہیے: اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ہمیں مل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر 2024 کے پر تشدد احتجاج کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ نجی چینل کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کے ضمانتی مچلکوں کی رقم کم کرنے کی استدعا بھی منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں 10، 10 ہزار مچلکوں کی عوض منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان دیگر مقدمات میں مطلوب نہ ہوں تو ضمانت کے بعد انہیں رہا کر دیا جائے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ...
آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کے لئے بل قومی اسمبلی سے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی میں گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس پر لیوی لگانے سے متعلق بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ جے یو آئی رکن عالیہ کامران کے مطالبے پر ارکان کی گنتی کی گئی جس پر حکومتی ارکان 99 جبکہ اپوزیشن 44 نکلے۔ حکومتی ارکان زیادہ ہونے کے باعث تحریک پیش کرنے کی منظوری دی گئی تھی جو قومی اسمبلی نے منظور کر لی۔ آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کے لیے بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔ منظور کیے گئے بل میں تجویز...

موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوا مغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوامغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو شیخوپورہ کے نزدیک ورج میں کار حادثہ کی اطلاع ملی۔(جاری ہے) موٹروےپولیس افسران فوری مدد کے لیے پہنچے اور گاڑی کو چیک کیا تو فیروز والا کا رہائشی مغوی عتیق الرحمن سکنہ فیروز والا سٹیل وائر سے بندھا ہوا ملا جس کو رانا ٹاؤن فیروز والا سے اغوا کیا گیا تھا ۔پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر ملزمان اشرف اور شاہ زیب کو گرفتار کر لیا ملزمان سے کلاشنکوف، جدید رائفل، 4 موبائل فون، زیوارت ، لیڈیز بیگ گولیاں بھی برآمد کرلیا۔...
مورو میں کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف سرکاری مدعیت میں 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق درج مقدمات میں 50 افراد کو نامزد جبکہ مجموعی طور پر 75 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دھرنا دینے والے مظاہرین کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جنہوں نے قومی شاہراہ کو بلاک کیا، پولیس پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کو زخمی کیا۔ حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے نوشہروفیروز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کے تحت اسلحہ کی نمائش اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ہوئی گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی میں واضح کمی میں اپنی کوششوں کا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پاکستان اور بھارت کو اس ماہ کے شروع میں دہائیوں کے بدترین فوجی تصادم سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرنے کے لیے امریکی تجارتی تعلقات کا استعمال کیا ہے۔ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں کہا اگر آپ اس پر ایک نظر ڈالیں کہ ہم نے ابھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا کیا، ہم نے وہ سارا معاملہ طے کر لیا،...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ میں نے کہا تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ بڑھتا جا رہا تھا، فریقین کے درمیان تجارت کے ذریعے تنازع ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدے کر رہا ہے، پاکستان کے لوگ بہترین اور لیڈر عظیم ہیں،...
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک میوزیم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت میں واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایک یہودی میوزم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارت خانے کے ملازم تھے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت اسرائیلی سفیر وہاں موجود نہیں تھے۔ امریکا میں اسرائیلی سفیر نے واقعے کو دہشت گرد کارروائی قرار دے دیا۔ واقعے کے حوالے سے امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے اپنے بیان میں کہا...
1200 ایکڑ پر محیط کراچی کی مویشی منڈی لاکھوں قربانی کے جانوروں کی مہمان نوازی کرتی ہے، یہاں کچھ عرصے کے لیے ایک شہر آباد ہوجاتا ہے جہاں لاکھوں افراد کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ جانوروں کے ساتھ ان کے بیوپاری بھی مویشی منڈی میں اپنا بوریا بستر باندھ کر آتے ہیں کیوں کہ جب تک جانور بک نہیں جاتے ، انہیں منڈی ہی میں گزر بسر کرنا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے چلتی پھرتی موٹر بائیک شاپس پر شہری انواع و اقسام کی اشیاء فروخت کرتے ہیں، جو ان کی نجی سے لیکر اجتماعی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ مویشی منڈی میں چائے کے ڈھابے، الیکٹرانک اشیاء، جانوروں کے لیے...
واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی۔ نامعلوم حملہ آور نے باہر موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔ امریکی سیکیورٹی چیف نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارتی عملے کے رکن تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم اس گھناؤنے حملے کے ذمہ دار کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔" تاحال حملے کی ذمہ...

اعزاز قوم، جانباز افسروں، سپاہیوں شہدا کے نام، فیلڈ مارشل عاصم منیر: یادگار شہداء پر خصوصی گارڈ آف آنر تقریب
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی مسلح افواج اور بالخصوص سویلین اور مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور غازیوں کے نام کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے جانباز سپاہیوں اور افسران کے نام ہے، بالخصوص ان شہداء کے نام جنہوں نے بھارت کی...
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات میں خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات ہوئی، تینوں ورزائے خارجہ نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ...
سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ، جس کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر محمد فاروق حسن کو ڈیپوٹیشن پر اینیمل ہسبینڈری کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار کی چین اور افغان ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کراچی محمد رضوان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل...
یادگار شہدا جی ایچ کیو پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ اعزاز پوری قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے، خاص طور پر ان شہداء کو جو بھارتی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا جی ایچ کیو پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو یادگار شہداء پر تقریب کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدائے پاکستان کو...
شہریوں کیلئے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی، 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے بعد ایک اور بڑے ریلیف کی منظوری دے دی۔ صوبائی مشیر کا بتانا تھا کہ کے پی کے تمام شہریوں کے لیے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دی، اسکیم پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔ انھوں نے کہا کہ گھر کے سربراہ کا انتقال ہو جائے تو لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ بیرسٹر سیف کا...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا ملکی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی صبحین غوری نے کہا کہ معرکۂ حق "بنیان المرصوص" میں کامیابی شہداء کے خون کو خراجِ عقیدت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے طور پر ترقی حق و باطل کے معرکے میں ان کی اعلیٰ اور ماہرانہ قیادت کا اعتراف ہے۔ صبحین غوری نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی یہ ترقی استقامت، قربانی سے جُڑی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ اُن کی...
چین اور پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس منعقد کیا۔ یہ بھی پڑھیں دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے بہتر رابطے اور باہمی اعتماد کے ذریعے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے وسیع تر...
اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے روزنامہ ممتاز کے سینئرصحافی ایڈیٹر طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی محمداسلم کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراطلاعات نے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، للہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ Post Views: 4

جنرل عاصم منیر کے نئے عہدے نے ان کی ذمے داریاں بڑھادیں، تحریک انصاف پر سختیاں ختم ہونی چاہییں، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اب ان پر زیادہ ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں اور انہیں مزید کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ اب بہت عرصہ ہوگیا ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی پر سختیاں ختم ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مشروط مبارکباد بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دیں گے تو انہوں نے کہا کہ “مبارکباد دی ہے، پاکستان تحریک انصاف اپنا باقائدہ موقف جاری...

دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق
چین کے دارلحکومت میں بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی پانچویں بیٹھک کے حوالے سے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کی جانب سے 7 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئے جن میں تینوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی مخالفت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ خطے کے ممالک بیرونی مداخلت سے ہوشیار رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں چین کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے اور وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم پر کاربند ہیں، گورنر ہاؤس کے دروازے ہر مکتبِ فکر کے افراد کے لیے بلاتفریق کھلے ہیں اور اب تک 58 لاکھ افراد یہاں آ چکے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے 9 رکنی وفد نے علامہ سید علی عرفان عابدی کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد نے گورنر سندھ کو عراق میں مقدس مقامات کی زیارت پر مبارکباد دی اور اپنے مسائل و تجاویز پیش کیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفد سے ملاقات...
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات کی صدارت کی، جس میں پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، اور افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر متقی نے شرکت کی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ تینوں وزرائے خارجہ نے چین، افغانستان اور پاکستان کے سہ فریقی مذاکرات کے نتائج کو سراہا اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے نتائج میں سات کلیدی نکات شامل رہے، پہلا، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانا اور ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ رویہ برقرار رکھنا ۔ دوسرا، چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے مذاکراتی...
بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کی ایک پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ چین۔افریقہ تعاون کے “دس بڑے پارٹنر ایکشن” سے متعلق اقدامات کے نفاذ میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ان سے چین۔افریقہ تعاون کو نمایاں قوت ملی ہے۔وزارت تجارت کے معاون وزیر تانگ ون ہونگ نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر افریقی ممالک کے ساتھ کئی دور کی ملاقاتیں کی گئی ہیں اور “ہر ملک کی اپنی پالیسی” کے طریقہ کار کے تحت عملی اقدامات وضع کیے گئے ہیں۔تجارت کی ترقی اور صنعتی چین شراکت داری اقدام کے تحت، چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی مصنوعات کے لئے زیرو ٹیرف کی شرح یکم دسمبر...
---فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولتوں سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق اسکولوں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان پایا جاتا ہے، کئی اسکول بجلی سے محروم ہیں، پینے کا صاف پانی میسر نہیں، واش روم کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 5 ہزار 395 اسکولوں میں بجلی کی سہولت میسر نہیں، 2 ہزار 625 اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کا کوئی انتظام نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2464 اسکولوں کی چار دیواری، 2292 اسکولوں میں واش رومز دستیاب نہیں، مجموعی طور پر 2211 پرائمری اسکول بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، 160 مڈل اسکولوں میں بجلی اور 57 میں واش روم کا انتظام نہیں۔ خیبرپختونخوا...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا جی ایچ کیو پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو یادگار شہداء پر تقریب کے دوران گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنا اعزاز پوری قوم، مسلح افواج، خصوصاً شہدا، قانون نافذ کرنے والے اداروں...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر مرد و خواتین کو خراجِ تحسین ہے، بہادر پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارت کی بلااشتعال، بزدلانہ جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہیں۔
قیصر کھوکھر : بورڈ آف ریونیو نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو دیہی چوکیداروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیدیا۔ تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دیہاتوں میں ہر گھر سے 50 روپے ’’چوکیدارہ‘‘ جمع کیا جائے۔ تمام ڈی سیز چوکیدارہ جمع کرکے چوکیداروں کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو نے ہدایت کی ہے کہ جن دیہاتوں میں چوکیدار تعینات نہیں، وہاں فوری چوکیدار تعینات کئے جائیں۔ چوکیداری نظام کا مقصد دیہی علاقوں کو محفوظ بنانا ہے۔ جس کیلئے محکمہ بورڈ آف ریونیو نے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل Ansa Awais Content Writer
قوم، پاک فوج کے لیے خراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی:یادگارِ شہدا جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پُر وقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وطن عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس اعزاز کو پوری...
— فائل فوٹو محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا نے رواں سال صوبے میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 200 افراد شہید ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 284 واقعات پیش آئے، سی ٹی ڈی رپورٹکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا کہ مختلف دہشتگردی کے واقعات میں 49 پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 69 زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال صوبے میں 80 عام شہری بھی شہید ہوئے اور 213 زخمی ہوئے۔
لاہور: غازی آباد کے علاقے میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ مبین، 12 سالہ عبداللہ اور 8 سالہ بچی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سلنڈر پھٹنے سے ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا آپریشن شروع کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔

اسحاق ڈار کی چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات جب کہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں سفارتی روابط کو فروغ دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت کئی اہم امور پر...
وفاقی وزیر اطلات و نشریات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانی پڑی تو اب دشمن اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ میں بھارت کو تاریخ کی بدترین شکست ہوئی، یہ پراکسیز کوئی مسئلہ نہیں ہیں، ہم نے تمہارے براہموس، رافیل اور ایئربیسز کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی عطا تارڑ نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایوان کی طرف سے بچوں پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، پوری قوم بھارتی پراکسیز...
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ منور کالونی میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے پیش آیا۔
لاہور( نیوز ڈیسک) موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے یاماہا پاکستان نے ایک شاندار پیشکش کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت صارفین بغیر کسی مارک اپ (0%) کے نئی یاماہا موٹرسائیکل قسطوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پیشکش 6 سے 12 ماہ کی مدت کیلئے دستیاب ہے، اس کا انحصار متعلقہ بینک کی منظوری اور مخصوص علاقوں میں سہولت کی دستیابی پر ہے۔ صارفین اس سہولت کے تحت پاکستان کے معروف بینکوں سے فنانسنگ حاصل کر سکتے ہیں جن میں مندرجہ ذیل بینک میں شامل ہیں: ایم سی بی بینک عسکری بینک بینک الفلاح بینک اسلامی جے ایس بینک فیصل بینک اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک آف پنجاب کمپنی ذرائع کے مطابق قسطوں کی شرائط اور شرائطِ...
بھارت کے سینئر صحافی مودی حکومت پر برس پڑے، پاکستان سے جنگ میں نقصانات کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز بھارت کے معتبر صحافی راج دیپ سردیسائی نے مودی حکومت کی فوجی ناکامیوں پر پڑا ہوا پردہ اچانک ہٹا دیا ہے۔ انہوں نے حالیہ بھارت پاکستان تنازعے کے دوران ہونے والے نقصانات کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ میں کئی جنگی طیارے کھوئے ہیں۔ سردیسائی نے اپنی رپورٹ میں سوال اٹھایا کہ ’’کیا یہ سچ ہے کہ پاکستان نے جنگ کے پہلے ہی دن ہماری فضائی طاقت کو شدید نقصان پہنچایا؟‘‘ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے ان نقصانات کی سرکاری طور پر تردید نہیں...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چینی وزیر خارجہ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کی بیجنگ میں ملاقات، خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سی پی سی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بدھ کو بیجنگ میں ایک غیر رسمی سہ فریقی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کےلئےایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر سہ فریقی تعاون کا اعادہ کیا۔(جاری ہے) انہوں نے سفارتی مصروفیات کو بڑھانے، مواصلات کو مستحکم بنانے اور مشترکہ خوشحالی کے کلیدی محرکات کے طور پر تجارت ، انفراسٹرکچر اور ترقی کو فروغ دینے کے لئےعملی...
وزیراعظم کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر یلوے حنیف عباسی نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون، دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین ،3 جون، صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور جائے گی۔ تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، شام 5 بجے چلائی جائے گی۔ کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین، 3 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور، 4 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کو 2021 میں افراتفری کے عالم میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے جائزے کا حکم دیا ہے، مذکورہ انخلا ایک طویل عرصے سے موجودہ حکمراں جماعت ریپبلکن کی جانب سے تنقید کا نشانہ رہا ہے۔ پیٹ ہیگستھ نے ایک میمو میں لکھا کہ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہمیں ایک جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ اس ضمن میں ممکنہ جوابدہی کا تعین کیا جاسکے اور امریکی عوام کو اس حوالے سے مکمل تصویر بھی فراہم کی جاسکے۔ میمو میں کہا گیا ہے کہ ایک خصوصی جائزہ پینل گزشتہ تحقیقات کا اچھی طرح سے جائزہ لے گا، جس میں حقائق کے نتائج، ذرائع، گواہان، اور فیصلہ سازی...
ویب ڈیسک: محکمہ بلدیات نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن کے نئے قواعد و ضوابط نافذ کر دیے ہیں جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پنجاب گزٹ میں جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت سات سال تک کے بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد رجسٹریشن کے عمل کو سادہ، شفاف اور عام شہریوں کی دسترس میں لانا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال تک کی عمر میں بچوں کی پیدائش کا اندراج متعلقہ یونین کونسل سیکرٹری کرے گا۔ایک سے سات سال تک کے بچوں کا اندراج اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دائرہ اختیار میں ہوگا۔سات سال سے زائد عمر کے افراد کا اندراج ڈپٹی ڈائریکٹر کی منظوری سے کیا جائے گا۔ انجلینا جولی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں، ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے۔ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کارووائی کی جائے گی۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس کی چوری کی روک تھام کیلئے نیشنل ٹارگیٹنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس نظام...
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، اس حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، پاکستان سکھ مذہب...
سٹی42: علیمہ خان کے اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقاتوں پر کئی روز کی پابندی کے بعد ان کی اپنے بھائی سے ملاقاتیں دوبارہ شروع ہوئیں تو انہوں نے آج جیل میں بھائی سے ملاقات کرنے کے بعد باہر آ کر میڈیا کے نمائندوں کے سامنے عجیب انکشاف کیا۔ آج ہی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے لیڈر وں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجانے بھی اپنے بانی سے ملاقات کی، انہوں نے بھی واپس آ کر میڈیا کیمروں کے سامنے یہ ہی انکشاف کیا۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ "میں اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا...
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجارکے گھر حملے کی مذمت کی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر پر حملہ افسوسناک واقعہ ہے۔مظاہرین کا یہ فعل ناقابل برداشت ہے۔ حملہ آوروں نے قانون ہاتھ میں لے کر شرپسندی کا ارتکاب کیا۔کسی کو بھی ایسے شرپسند واقعہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے گاؤں ہرمز میں ایک گھر پر بم حملے میں 4 بچے جاں بحق اور خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بم حملے میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر ورثا کا میتیں رکھ کر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے گاؤں ہرمز میں ایک گھر پر بم حملے میں 4 بچے جاں بحق اور خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللّہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پسِ پردہ مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مذاکرات ڈی جی ایم اوز کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے علاوہ ہیں، اور جلد ان کے مثبت نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام "جی فار غریدہ" میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللّہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت ملک کی اندرونی سیاسی صورتِ حال کے باعث ان مذاکرات کا کھلے عام اعتراف نہیں کر سکتے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان خفیہ رابطے جاری ہیں۔رانا ثنااللّہ کے اس بیان کو جنوبی ایشیا میں کشیدہ تعلقات کے...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں آج کل سچ بولنا اور حقیقت کا اظہار بھی غداری سمجھا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر محمد عمر فاروق نے کہا کہ کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں انصاف کے منافی ہے، سزا کی معیاد پورا کرنے کے باوجود انصاف کے تقاضوں کو پامال کیا جارہا ہے۔ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ کشمیریوں کی بار بار گرفتاریاں جن میں سے بہت سے اپنی سزا کی معیاد پوری کر چکے ہیں، انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شدگان کے اہل خانہ مجھ سے غم اور...
لاہور: واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے افغانستان اور بھارت کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ایک بار پھر فعال ہو گئی ہے اور حالیہ دنوں میں افغان تجارتی سامان سے لدے متعدد ٹرک بھارت روانہ ہو چکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند روز کے دوران 29 افغان ٹرکوں کو واہگہ کے راستے بھارت جانے کی اجازت دی گئی، جن میں خشک میوہ جات لدے ہوئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے خشک میوہ جات کے 14 ٹرک 20 مئی کو بھی بھارت بھیجے گئے، 19 مئی کو 10 اور اس سے قبل 16 مئی کو 5 ٹرک واہگہ بارڈر عبور کر چکے ہیں۔ ی ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے یہ پیش...
مورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2025ء) وزیر داخلہ سندھ کے گھر پر مشتعل افراد کا دھاوا، گھر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے مورو میں قوم پرست مظاہرین کی جانب سے کیے جانا والا احتجاج تشدد کی شکل اختیار کر گیا۔(جاری ہے) اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ کے گھر پر مشتعل افراد کی جانب سے دھاوا بولا گیا ہے۔ مشتعل افراد کی جانب سے ضیاالحسن لنجار کے گھر کو نذر آتش کر دیا گیا۔
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)جعلسازوں کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور شہریوں کو دھوکہ دے کر رقم بٹورنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کے احاطے اور اردگرد سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ایجنٹ گرفتار کرلئے۔ گرفتار ایجنٹ شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محسن شہزاد ، سجاد علی، محمد علی ، محمد افضال ، حافظ اسامہ اختر، مہر علی حسن، محمد عمران صدیقی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارروائی میں فیصل مشتاق، بابر اکرم، محمد اقبال، محمد طارق ، عبداللہ سعید ، محمد اسد بھٹی...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے لیکن ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ایف بی آر اور اس کے معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70...
غزہ: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شدت آ گئی ہے جہاں رات گئے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصّل نے بتایا کہ رات 1 بجے سے اب تک 44 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غزہ شہر میں ایک اسکول پر حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا۔ مرکزی علاقے دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسی طرح نصیرات کیمپ...
نئی دہلی / لندن: پاکستان سے آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا ہے۔ عالمی جریدے "ٹیلی گراف" کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ساکھ بحال کرنے کے لیے جو سفارتی وفد تشکیل دیا، وہ اندرونی اختلافات کا شکار ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کیوں نہیں رکھی گئی۔ کئی سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے اس وفد کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر سنجے راوت کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سفارتی کمیٹی کو بھی سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ رپورٹ...
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن۔ یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کے شہریوں نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لایا، رات گئے تک چائے خانوں پر رش اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ناقص چائے پتی استعمال کرنے والے ٹی پوائنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سیکٹر ایف 10 میں کارروائی، 100 کلو ناقص چائے پتی تلف، یونٹ سیل کر دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق کارروائی دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر کی گئی، موقع پر کیے گئے چائے پتی کے ٹیسٹ ناقص پائے گئے ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق استعمال شدہ پتی کو ممنوعہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) بھارت میں پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گیارہ افراد گرفتار پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام، بھارت میں گیارہ افراد گرفتار بھارتی حکام نے پاکستان کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کے الزام میں کم از کم 11 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ برسوں کی شدید ترین کشیدگی کے بعد عمل میں آئی ہیں۔ مقامی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے ان گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں دونوں ممالک کے مابین جھڑپوں میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ لڑائی 22 اپریل کو بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں...
— فائل فوٹو پشاور کے علاقے خٹکو پل میں 6 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے نوشہرہ اور ملحقہ اضلاع میں چاپے مارے جا رہے ہیں۔ پشاور میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل، مقدمہ درجپولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کی بہن کی پراسرار موت کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ کی قبرکشائی سے متعلق آج پولیس حکام کا اجلاس ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو...
مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک عام و معتدل حکومت ''عام شہریوں'' کیخلاف جنگ نہیں لڑتی اور نہ ہی ''تفریح کیلئے'' بچوں کا قتل عام کرتی ہے! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی رژیم کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ یائر گولن نے غاصب صیہونیوں کو سختی کے ساتھ متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، تمام عالمی اقوام کے درمیان ایک ''دھتکاری ہوئی'' اور ''تنہائی کا شکار'' ریاست بننے کی جانب بڑھ رہا ہے!! عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، یائر گولن نے غزہ میں غاصب صیہونی رژيم کے ہاتھوں بچوں کے وسیع قتل عام کا برملاء اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایک عام و معتدل...
اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کا بغیر کسی تحریری معاہدے لاہور میں اپنی عمارت نیب کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ناصر بٹ کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس ہوا۔ وزارت ہاؤسنگ کی لاہور میں عمارت کی مارچ 2021 سے کرایہ کی عدم ادائیگی کی وجوہات کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے تحریری طور پر معاہدہ نہیں کیا۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس حکام ن بتایا کہ ہم بار بار لکھ رہے ہیں نیب کو معاہدہ تحریری طور پر کریں۔ سینیٹر سیف اللہ نیازی نے سوال اٹھایا کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس...

بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سالم ٹرمپ مین آف پیس ‘ چین ‘ ترکیہ سعودی عرب ‘آذربایئجان کا شکریہ :دشمن قیامت تک سبق یادرکھے گا: وزیراعظم
کراچی؍ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ ہماری بحریہ اس بار بھی دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کو ہمت نہیں ہوئی۔ کراچی ڈاکیارڈ میں نیوی کے افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھی۔ پاک بحریہ کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جس طریقے سے ہماری بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائیہ نے دشمن کے...
پشاور(نیٹ نیوز) پشاور میں دیر کالونی میں سفاک قاتل نے پسند کی شادی کرنے والے بھانجے اور بھتیجی کو ان کے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مقتول کے 19سالہ بھائی طارق حکیم نے بتایا ان کے 18سالہ بھائی عدنان اور ان کی اہلیہ کی ایک سال قبل پسند کی شادی ہوئی جبکہ کرم میں مقیم افغانستان سے تعلق رکھنے والے ان کے ماموں سردار کو اس پر رنج تھا۔ درخواست گزار نے بتایا ماموں 4روزقبل ان کے گھر آیا تھا اور بھائی اور بھابی کو فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے خٹکو پل کے ایک گھر میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین پڑوسی ہیں، مقتولین پر مخالف فریق کی خاتون کے قتل کا الزام تھا۔پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ٹی وی ڈراما کی معروف جوڑی ’’سونا چاندی‘‘ سے شہرت پانے والے اداکار حامد رانا اور شیبا حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے کی خوشی میں ایک تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔ دی بورے والینز کمیونٹی کی اس تقریب میں پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار خالد عباس ڈار، اورنگ زیب لغاری، راشد محمود، اشرف خان اور معروف گلوکار خالد بیگ نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی اور سونا چاندی کے فن پر روشنی ڈالی۔ سونا چاندی کے اعزاز میں رکھی گئی اس تقریب میں افواجِ پاکستان سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اداکار خالدعباس ڈار کا کہنا تھا کہ حامد رانا ور شیبا حسن کی لازوال پرفارمنس کی وجہ سے سونا چاندی کو پاکستان کی ڈراما تاریخ میں ہمیشہ...
عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں دو ملین افراد بھوک کے باعث موت کے دہانے پر ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت کی سالانہ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ 2 ماہ سے ناکہ بندی کے باعث غزہ میں دو ملین لوگ بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ صرف چند منٹ کی دوری پر ایک لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن خوراک سرحد پر روک دی گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خوراک سمیت انسانی امداد کو جان بوجھ کر روکے جانے سے غزہ میں قحط کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت اور اقوام متحدہ کی دیگر ایجنسیاں فلسطینی علاقے میں امداد...
پشاور میں گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کے قتل کی وجہ پولیس نے خاتون کی موت کو قرار دے دیا۔پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین، ایک بچی اور ایک بچہ شامل ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹی گیشن نور جمال نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 6 افراد کے قتل کی وجہ خاتون کی موت ہے۔ پشاور: گھر پر فائرنگ، خاتون، بچوں سمیت 1 خاندان کے 6 افراد قتلپولیس نے واقعہ کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے...
نادرا کی طرف سے جاری کردہ ب فارم 18 سال سے کم عمر بچوں کے اندراج کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، یہ بچوں کے پاسپورٹ ، اسکول میں داخلے یا بیرون ممالک سفر کے لیے درکار ہوتا ہے ۔ اب نادرا کی جانب سے ’ب‘ فارم بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے سوشل میڈیا پیج پر ایک اور سہولت سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ ’ب‘ فارم بنوانے کے لیے اب لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں بلکہ اب آن لائن ہی گھر بیٹھے ’ب‘ فارم بنوایا جاسکتا ہے۔ خواہشمند افراد ’پاک آئی ڈی‘ موبائل ایپ سے درخواست جمع کروائیں اور ب فارم بننے پر موبائل ایپ سے ہی ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ بھی کرلیں۔...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ وزیراعظم شہبازشریف شہرِ قائد میں بحریہ کے ڈاکیارڈ کا دورہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی ۔
نئی دہلی:بھارت میں گزشتہ دوہفتے کے دوران پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک طالب علم،دوخواتین سمیت12افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی میں جاسوسی اور پاکستانی انٹیلی جنس افسران کے لیے خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزامات میں 12 افراد کو گرفتار کیا چکاہے، جن میں ایک یوٹیوبر، دو خواتین اور ایک پوسٹ گریجویٹ طالب علم شامل ہیں۔ بھارتی پنجاب سے چھ، ہریانہ سے چار اور اتر پردیش اور دہلی سے ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ان تمام ملزمان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستانی انٹیلی جنس افسر اور نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا۔...
کراچی: بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی سینیئر پوزیشن پر کام کرنے والے اکاؤنٹ افسر عبدالرشید ملاح کو ہراسانی کے الزام میں معطل کردیا ہے اور تاحکم ثانی ان کے کیمپس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کی دوپہر کو باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ عبدالرشید ملاح کی ہراسانی کے الزام میں معطلی کا فیصلہ پیر کی صبح لیاری یونیورسٹی کی منعقدہ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ عبدالرشید ملاح پر ایک طالبہ کو موبائل فون اپلیکیشن کے ذریعے میسجز پر ہراساں کرنے کا الزام تھا جس کی باقاعدہ شکایت متعلقہ طالبہ کی جانب سے کی...
کل 20 مئی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے، اس سے قبل پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران تینوں ممالک کے درمیان 11 مئی کو مذاکرات ہوئے جس میں افغانستان کو چین کے اقتصادی راہداری کے منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا حصّہ بنانے کی بات کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے اسلام آباد اور بیجنگ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان کے ساتھ متصل اپنی سرحد کو محفوظ بنائے گا اور افغانستان میں بھارت کے اثرورسوخ کو محدود کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق کل 20 مئی کو...
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز پشاور کے نواحی علاقہ ارمڑ میں مخالف فریق کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، مارے جانے والوں میں 2 خواتین ایک بچی اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 3 افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد مارے گئے جبکہ فائرنگ میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں ایک فریق کی بہن کی چند روز قبل موت ہوئی تھی، جس پر مقتولہ کے بھائیوں نے الزام لگایا کہ ان کی بہن کو اس کے شوہر نے...
مہنگائی کے دور میں غریب کی سواری بھی مہنگی ہونے پر عوام کی آسانی کے پیش نظر سوزوکی موٹرسائیکل کمپنی نے خریداروں کے لئے زبردست آفر نکالی ہے، اب آپ بھی سوزوکی جی ایس 150 کے مالک بن سکتے ہیں وہ بھی آسان اقساط پر۔ کمپنی کی جانب سے سوزوکی جی ایس 150 کی ماہانہ قسط 12،200 مقرر کی گئی ہے، اس فنانسنگ آپشن کی بدولت آپ جی ایس 150 کو مکمل رقم ایک ساتھ ادا کیے بغیر خرید سکتے ہیں، 12,200 روپے ماہانہ کی قسط پر سوزوکی نے جی ایس 150 کو اپنے گاہکوں کے لیے خریدنا آسان بنا دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت آپ کو مکمل قیمت ایک بار میں ادا کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ...
سابق اسپیکر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر—فائل فوٹو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اسپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے، اگر کشیدہ صورتحال میں تحریک عدم اعتماد لاتے تو ہماری حب الوطنی پر شکوک ہوتے۔سابق اسپیکر و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے جیو نیوز سے گفتگو کی اور کہا کہ ابھی بھارت سے کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔سابق اسپیکر سے سوال کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف کیا عملی طور پر آگے بڑھیں گے؟ اسد قیصر نے حکومت سے مذاکرات کے لئے ابتدائی بات چیت بھی مسترد کردیاسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء... اس سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ ہم نے ایک مکمل جامع...
پاکستان کیخلاف ذلت آمیز ناکامی پر انتہا پسند وزرا اور بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران آمنے سامنے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )آپریشن بنیان مرصوص میں ذلت آمیز ناکامی کے بعد انتہا پسند بھارتی وزرا اور بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران آمنے سامنے آگئے۔ذرائع نے کہا کہ انتہا پسند بھارتی وزرا نے بھارتی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی جب کہ کرنل صوفیہ قریشی پر تنقید کے حوالے سے میجر جنرل (ر) شریواستو سمیت دیگر سابق فوجی افسران نے بھارتی وزرا کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ذرائع نے کہا کہ ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسران کا مطالبہ ہے کہ بھارتی فوج کی توہین کرنے والے وزیروں کو مودی برطرف کیوں نہیں کر رہے؟ میجر...
کراچی دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اپک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے استقبال کیا۔ کراچی دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اپک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ...
مودی سرکار کے ظلم کے ستائے سکھ بغاوت پر اتر آئے اور بھارتی سکھوں نے عالمی سطح پر انصاف کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سکھ برادری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی سکھ شہری نے کہا کہ ہم نریندر مودی کو پھانسی کی سزا دلوائیں گے، مودی کے خلاف نیشنل اور انٹرنیشنل کورٹ میں مقدمات چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سے بڑا چال باز نہ اس دنیا میں تھا ،نہ ہے اور نہ ہوگا، مودی ایک قاتل ہے اس نے بہت سے لوگوں کا قتل کیا، مودی نے اُن لوگوں کا قتل کروایا جنہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ بھارتی سکھ شہری نے کہا کہ تین ججوں...
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے اعظم سواتی کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں سے جیل میں ملاقات کی استدعا کی تھی۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں جیل حکام نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد سمیت دیگر رہنما کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔ جیل رولز کے تحت قیدی کے خونی رشتوں کے ساتھ ملاقات کروائی جاتی ہے۔جیل حکام کی رپورٹ کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کی جیل میں...
— فائل فوٹو راجن پور میں پٹرولنگ پولیس شاہوالی نے کارروائی کرکے 6 افراد کو اغواء ہونے سے بچالیا۔پولیس کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے شادی کا جھانسہ دے کر ایک شخص کو بلایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5 افراد کو سستا سامان فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔
سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے. کراچی پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف آج پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے ، جہاں وہ پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم معرکہء حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ...