فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان کے پریذیڈنٹ آصف علی زرداری آج چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کر رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل عطا کرنے کی تقریب اسلام آباد مین پریذیڈنٹ ہاؤس میں ہو رہی ہے۔
اس یادگار تقریب میں پاکستان کی ریاست کے تمام اہم سویلین اور ملٹری کارپرداز، سینئیر سیاسی قیادت موجود ہیں۔ اسلام آباد مین دوست ممالک کے سفارتکاروں کو بھی اس خاص تقریب مین مدعو کیا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو 6 مئی سے 10 مئی کے دوران معرکہَ حق اور آپریشن بنیانن مرصوص میں پاکستان کی آزادی اور وقات کے تحفظ کے لئے زمانہِ جدید کی نئی غیر معمولی برق رفتار جنگ لڑنے اور دشمن کو عملاً بے بس کر کے متحِ مبین حاصل کرنے کی تاریخ ساز کامیابی پر فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ پاکستان کی ریاست کے سربراہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے تمام ارکان نے معکہِ حق کی سٹریٹیجی کے خالف اور کمانڈر، مسلح افواج کے سربراہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے جلیل القدر منصب پر فائض کرنے کا فیصلہ مکمل اتفاق رائے کے ساتھ کیا۔ اس ترقی کا نوٹیفیکیشن پرسوں 20 مئی کو کابینہ کے فیصلہ کے کچھ ہی دیر بعد ہو گیا تھا۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
کل 21 مئی کو یہ تقریب طے تھی لیکن بلوچستان کے خضدار مین معصوم سکول سٹوڈنتس کی بس پر دشمن کے پراکسی دہشتگردوں کے شرم ناک حملے کے الم ناک سانحہ کے سبب یہ تقریب ملتوی کر دی گئی۔
فیلڈ مارشل کو ان کی بیٹن عطا کرنے کی تقریب آج شب ایوانِ صدر میں ہو رہی ہے۔
لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ف فیلڈ مارشل
پڑھیں:
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک پروقار اور سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
تقریب کا آغاز برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے قومی ترانے کی دھن پر پاکستانی پرچم کشائی سے ہوا۔ اس موقع پر ہائی کمیشن کے افسران، عملہ اور کمیونٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
شہداء کو خراجِ عقیدت، سیلاب متاثرین سے یکجہتی
اپنے کلیدی خطاب میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یوم دفاع صرف ایک دن نہیں، بلکہ جذبے کا نام ہے جو ہر پاکستانی کو اپنے وطن کے لیے خدمت اور وفاداری کے عہد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں شاندار کردار ادا کیا ہے، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر آپریشن “بنیان مرصوص” کا ذکر کیا، جسے پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب قرار دیا۔
مسلح افواج کے ساتھ قوم کا پختہ عزم
تقریب کے دوران یہ عہد دہرایا گیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دے گی۔ کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو اتحاد اور قومی یکجہتی سے ناکام بنایا جائے گا۔
سیلاب متاثرین کے لیے دعا اور سادگی
اس سال تقریب کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، شہداء، ہیروز اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانے ہر سال یوم دفاع کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں، جن میں مقامی کمیونٹی، ڈیفنس اتاشی، اور دیگر معزز مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ تاہم، اس سال کی تقریبات کو قومی سانحے کے پیشِ نظر انتہائی سادگی سے منایا گیا۔