اسحاق ڈار سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ و وسط ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جہاد ازعور کی قیادت میں وفد نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ، اور ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
اسحاق ڈار نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پہلا جائزہ کامیابی سے مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی کے تحت معاونت پر بھی آئی ایم ایف کے مشکور ہیں ۔ انہوں نے پائیدار معاشی استحکام کے حصول، اہم ساختی اصلاحات پر عملدرآمد، اور طویل المدتی، جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ۔
خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی
آئی ایم ایف کے وفد نے پاکستان کی جاری اصلاحاتی کوششوں کی تعریف کی، اور پاکستان کے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کے لیے فنڈ کے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔