بھارتی وزیر خارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکی کردار کا اعتراف کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں امریکا نے کردار ادا کیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں جے شنکر نے انکشاف کیا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک سے رابطے کیے، جبکہ دیگر ممالک نے بھی حالات بہتر بنانے کے لیے کوششیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ معمول کی بات ہے کہ جب دو ممالک کشیدگی میں مبتلا ہوں تو دوسرے ممالک فکرمندی کا اظہار کرتے ہیں اور مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔
تاہم جے شنکر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا اصل فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست ہوا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے امریکی کردار کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا تھا کہ جنگ بندی دوطرفہ تھی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی باضابطہ کردار ادا نہیں کیا۔
اس کے برعکس، ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 مئی کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر دعویٰ کیا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی انہی کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تھا کہ
پڑھیں:
معرکہ بنیان مرصوص: امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر پاکستانی عوام اور قیادت کے معترف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معرکہ بُنیان مرصوص کے دوران ایک بار پھر پاکستانی عوام اور قیادت کے معترف ہوگئے۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کی، صدرٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ اور قیادت اعلی معیار کے حامل ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے تجارتی معاہدے کریں گے۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارت نے اپنی واضح شکست دیکھ کرجنگ بندی کی اپیل کی، پھرہٹ دھرمی سےصدر ٹرمپ کو نشانہ بنایا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی ثالثی کا اہم کردار تھا، جسے بھارت جھٹلاتا رہا۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارت کےجھوٹے بیانیے کو صدر ٹرمپ نے کھلے الفاظ میں رد کرتے ہوئے سچائی دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔