فلسطینی قصبے "بروقین" پر غاصب صیہونی آبادکاروں کا دھاوا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سلفیت کے مغرب میں واقع بروقین نامی فلسطینی قصبے پر قابض اسرائیلی آبادکاروں نے دھاوا بولتے ہوئے متعدد فلسطینی گھروں و گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا اور وسیع پیمانے پر توڑ پھوڑ کی کارروائیاں کیں جنکے باعث 8 فلسطینی شہری جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق گذشتہ رات گئے قابض اسرائیلی آبادکاروں کے ایک بڑے گروہ نے مغربی کنارے کے شمالی قصبے بروقین پر دھاوا بول دیا اور متعدد رہائشی عمارتوں اور کاروں کو آگ لگا دی۔ اس بارے فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں 8 فلسطینی شہری جھلس گئے ہیں جنہیں امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد پہنچائی ہے۔ ادھر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں بھی بروقین کے مختلف حصوں میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق، یہ حملہ عین اس وقت ہوا جب قابض اسرائیلی فوج نے آج دوسری مرتبہ اس قصبے میں داخل ہو کر تمام راستے بند کر دیئے اور کئی ایک فلسطینی گھروں میں گھس کر تلاشی لی۔ اس بارے بروقین کے میئر فائید صبرہ نے بھی الجزیرہ کو بتایا ہے کہ اس حملے کے بعد قصبے کے مکین خوف و ہراس کی کیفیت میں ہیں جبکہ قابض اسرائیلی فوج نے حملہ آور غیرقانونی اسرائیلی آبادکاروں کی کھل کر حمایت کی اور ان حملوں میں سہولت فراہم کرنے کے لئے بروقین پر دو مرتبہ چھاپے بھی مارے ہیں۔
۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے بروقین اور کفر الدیک کی فلسطینی بستیوں کو ''غیرقانونی اسرائیلی آبادکار کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے'' مبینہ فلسطینی مزاحمتکار کی تلاش کے بہانے سے گذشتہ ہفتے سے محاصرے میں لے رکھا ہے جبکہ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس دوران غاصب اسرائیلی فورسز نے کئی ایک فلسطینی گھروں کو ضبط کر کے انہیں فیلڈ تفتیشی مراکز میں بھی بدل رکھا ہے۔
۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قابض اسرائیلی
پڑھیں:
اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید، یہودی آبادکاروں کی نمازیوں سے بھری مسجد جلانے کی کوشش
غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے مزید 93 فلسطینیوں کو شہید کردیا، مغربی کنارے کا دورہ کرنے والے سفارت کاروں پر بھی گولیاں چلادیں، یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے گاؤں پر حملہ کرکے آگ لگادی، مسجد کو بھی جلانے کی کوشش کی گئی۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے بعد زخمی بچوں کو قریبی ہسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے، جابلیہ میں النضر خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی میں کم از کم 93 افراد شہید ہو چکے۔
اسرائیلی بربریت کیخلاف عالمی سطح پر مذمت میں اضافہ ہو رہا ہے، جب کہ اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفارت کاروں پر ’خبردار‘ کرنے کے لیے فائرنگ کی۔
اقوام متحدہ کے ترجمانِ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو تھوڑی بہت انسانی امداد پہنچ رہی ہے، وہ اس جنگ زدہ علاقے کی بھوک میں مبتلا آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ’قطعی ناکافی‘ ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 53 ہزار 655 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 22 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔
حکومتی میڈیا دفتر کے مطابق شہادتوں کی تعداد 61 ہزار 700 سے تجاوز کر چکی ہے، ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کو مردہ قرار دیا جا رہا ہے۔
7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے دوران اسرائیل میں تقریباً ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور 200 سے زائد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
اسرائیلی آباد کاروں کا حملہ، مسجد کو جلانے کی کوشش
اسرائیلی آبادکاروں نے نابلس کے قریب گاؤں پر دھاوا بول دیا، اور آگ لگادی، اس دوران مسجد کو بھی جلانے کی کوشش کی گئی۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود فلسطینی کارکن ایہاب حسن کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے نابلس کے جنوب مشرق میں واقع عقربا گاؤں پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی املاک پر حملے شروع کردیے۔
ایہاب حسن نے بتایا کہ آبادکاروں نے ایک فلسطینی کی گاڑی کو آگ لگا دی، اور نمازیوں کی موجودگی میں ہی مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی، انہوں نے اس عمل کو ’لوگوں کو زندہ جلانے کی واضح کوشش‘ قرار دیا۔
3 سال میں وفاقی اداروں کے 3 ہزار 500 کرپٹ ملازمین گرفتار، رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش