اگر آپ کا مہنگا سفر ضائع ہونے کے قریب ہو اور آپ کا کوئی مددگار نہ ہو، تو کیا کریں گے؟ ایک ذہین ریڈٹ صارف نے کہا: ’’چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگو!‘‘ اور پھر… پیسے بھی واپس لے آئے!

جی ہاں، ایک ریڈٹ صارف کا دعویٰ ہے کہ اس نے چیٹ جی پی ٹی-4 کی مدد سے ایک ناقابلِ واپسی سفر کے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے (یعنی 2,500 ڈالر) واپس حاصل کر لیے! اور اب سوشل میڈیا پر یہی کہانی واٹس ایپ یونیورسٹی کے بعد اگلا وائرل مضمون بن چکی ہے۔

ریڈٹ پر "Never take no for an answer" کے عنوان سے کی گئی پوسٹ میں اس صارف نے بتایا کہ اس نے کولمبیا کے شہر میڈیجن کا ہوٹل اور فلائٹ کا پیکیج Expedia کے ذریعے بک کروایا تھا، لیکن عین وقت پر اسے ایک ذہنی مرض (جنرلائزڈ اینزائٹی ڈس آرڈر) کی وجہ سے سفر منسوخ کرنا پڑا۔

مگر یہاں آ کر قسمت نے دغا دیا:

نہ ہوٹل کی جانب سے واپسی
نہ ایئرلائن کی طرف سے ہمدردی
اور نہ ہی سفر کا بیمہ!

ایسے میں موصوف نے چیٹ جی پی ٹی سے رابطہ کیا۔ ڈاکٹر کا نوٹ حاصل کیا اور پھر چیٹ جی پی ٹی کی مدد سے ایک دل کو چھو لینے والا خط تیار کیا۔ یہ خط Expedia اور ہوٹل کو بھیجا گیا۔

نتیجہ؟ ہوٹل والوں کا دل پگھل گیا اور انہوں نے مکمل رقم واپس کر دی۔

ایئرلائن نے شروع میں انکار کردیا کیونکہ ان کے قوانین کے مطابق صرف موت یا لاعلاج مرض پر ریفنڈ ممکن تھا (جیسے کہ انسانی جذبات بیماری نہیں ہوتے؟)۔ لیکن پھر چیٹ جی پی ٹی نے دوسرا خط تیار کیا جس میں ذہنی صحت کی سنگینی کو اجاگر کیا گیا۔

اور پھر… کمال ہو گیا!
صرف ایک گھنٹے کے اندر ایئرلائن نے بھی ریفنڈ منظور کر لیا۔

https://www.

reddit.com/r/ChatGPT/comments/1kquhfr/never_take_no_for_an_answer/?utm_source=share&utm_medium=mweb3x&utm_name=post_embed&utm_term=1&utm_content=1

صارف نے لکھا،

’’اگر چیٹ جی پی ٹی نہ ہوتا، تو شاید مجھے قانونی معاون (پیرالیگل) رکھنا پڑتا۔ اس نے مجھے 2,500 ڈالر کے نقصان سے بچا لیا۔‘‘

یہ کہانی اتنی مقبول ہوئی کہ ریڈٹ اور ٹوئٹر پر لوگوں نے دل کھول کر تعریف کی:
’’یہ تو مستقبل کی وکالت ہے!‘‘
’’ایسا وکیل ہو تو بندہ عدالت جانے سے پہلے چیٹ جی پی ٹی سے ہی مشورہ کر لے!‘‘

لیکن ہر کہانی کے ساتھ کچھ شک کرنے والے بھی ہوتے ہیں۔ کچھ نے ثبوت مانگ لیے: ’’پیسے واپس ملے؟ اسکرین شاٹس دکھاؤ بھائی!‘‘

کچھ نے اس بات پر اخلاقی بحث چھیڑ دی کہ اگر ذہنی بیماری کا استعمال صرف ریفنڈ کے لیے کیا جائے تو یہ کہاں تک درست ہے؟

ایک صارف نے لکھا: ’’اصل نکتہ یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی ایسے لوگوں کے لیے طاقت بن سکتا ہے جو خود اپنا مؤقف مضبوطی سے پیش نہیں کر پاتے۔ ہاں، اگر جھوٹ بولا گیا ہو تو وہ الگ بات ہے۔‘‘

تو جناب، اب آپ کو بھی اگر کہیں سے پیسے واپس لینے ہوں، دلائل ختم ہو چکے ہوں، اور امید دم توڑ چکی ہو… تو یاد رکھیے: ’’چیٹ جی پی ٹی سے نہ کہنا، وہ ’نہیں‘ کو ’ہاں‘ میں بدل سکتا ہے!‘‘

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی سے

پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 960 پوائنٹس کی برتری کیساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ،ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق 20 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کیلئے کمپٹیشن کمیشن کو واپس
  • تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
  • روپے کی قدر میں پریشان کن کمی
  • بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا: وزیراعظم
  • عید میلاد النبی پر لاہور میں چراغاں کے انتظامات پر 34 کروڑ روپے خرچ، شفافیت پر سوالات اٹھ گئے
  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 6600 روپے کا بڑا اضافہ
  • عمران خان بڑی عید سے پہلے رہا ہونگے، مظہر برلاس کا حیران کن دعویٰ، خصوصی انٹرویو
  • عمران خان بڑی عید سے پہلے رہا ہوں گے، مظہر برلاس کا حیران کن دعویٰ، خصوصی انٹرویو