Daily Mumtaz:
2025-09-18@21:29:13 GMT

امریکی کورئیر کمپنی کا طیارہ خطرناک حادثے سے بچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

امریکی کورئیر کمپنی کا طیارہ خطرناک حادثے سے بچ گیا

امریکی کورئیر کمپنی کا طیارے خطرناک حادثے سے بچ گیا، پائلٹ نے کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو لینڈ کروالیا۔

امریکا کے نیو یارک ایئر پورٹ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں طیارے کے دونوں انجنوں سے پرندے ٹکرانے کے باوجود طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک معروف کوریئر کمپنی کے طیارہ بوئنگ 767 ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ طیارے کے دونوں انجنوں سے پرندے ٹکراگئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرواز کے دوران جہاز کے فرسٹ آفیسر نے 5 سو فٹ کی بلندی پر 3 سفید پرندے دیکھے اور فوری چلایا، جس پر جہاز کے کپتان نے دھماکے کی آواز سنی اور جہاز نے جھٹکے کھائے، جہاز کا نظام آگ لگنے کا کاشن دینے لگا، اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے دائیں انجن میں آگ لگی ہوئی دیکھی، اس دوران دونوں پائلٹ نے یہ انجن بند کر کے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کی تاکہ ایئر پورٹ پر لینڈ کر جائیں۔

خطرناک صورتحال کے باجود جہاز کا عملہ جہاز کو ایئر پورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا، جہاز میں سوار دونوں پائلٹ اور ایک مسافر کو کسی قسم کی کوئی چوٹ نہیں لگی۔

تاہم یہ پتہ چلا کے جہاز کے دونوں انجنوں میں پرندے پھنس گئے تھے، جس کی وجہ سے دائیں انجن میں آگ بھی لگ گئی تھی۔

2024ء میں نیو ارک ایئر پورٹ پر فضا میں جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 137 واقعات رپورٹ ہوئے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایئر پورٹ

پڑھیں:

چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چین کے انٹرنیٹ ریگولیٹر نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی کمپنی اینوڈیا (Nvidia) کی نئی اے آئی چِپس خریدنے سے روک دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے علی بابا اور بائٹ ڈانس سمیت دیگر کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اینوڈیا کی خصوصی طور پر چین کے لیے تیار کی گئی RTX Pro 6000D چپ کے آرڈرز اور ٹیسٹنگ کا عمل بند کر دیں۔ یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی جب کئی کمپنیوں نے اس پروڈکٹ کے ہزاروں یونٹس خریدنے کا عندیہ دیا اور ٹیسٹنگ بھی شروع کر دی تھی۔

یہ پابندی اس سے پہلے لگائی گئی اینوڈیا کے H20 ماڈل پر عائد قدغن سے بھی سخت تصور کی جا رہی ہے، کیونکہ H20 بڑے پیمانے پر مصنوعی ذہانت کے منصوبوں میں استعمال ہو رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق چینی حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مقامی چپ ساز ادارے اب ایسے پروسیسرز تیار کر رہے ہیں جو اینوڈیا کے ان برآمدی ماڈلز کے برابر یا بعض صورتوں میں ان سے زیادہ بہتر ہیں۔ اسی لیے چین اب اپنی کمپنیوں کو اینوڈیا پر انحصار ختم کرنے اور مکمل طور پر مقامی سیمی کنڈکٹرز پر منتقل ہونے کی طرف لے جا رہا ہے۔

انوڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ نے لندن میں میڈیا کو بتایا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے چین میں کمپنی کے مستقبل کے حوالے سے بات کریں گے۔ واضح رہے کہ اینوڈیا نے یہ خصوصی چپس اس وقت متعارف کروائی تھیں جب سابق صدر جو بائیڈن نے کمپنی کو اپنے طاقتور ترین پروڈکٹس چین کو برآمد کرنے سے روک دیا تھا۔ اس پابندی کے بعد کمپنی نے نسبتاً کم طاقتور ماڈلز متعارف کرائے تاکہ وہ چین میں اپنا کاروبار جاری رکھ سکے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ اب ہواوے اور کیمبرکون جیسی مقامی چپ ساز کمپنیاں، اس کے علاوہ بائڈو اور علی بابا جیسے بڑے ادارے، اپنی اے آئی چپ ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق چینی پروسیسرز اس سطح پر پہنچ چکے ہیں جہاں وہ امریکی ماڈلز کا متبادل بن سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام چین کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے ذریعے وہ امریکا کے ساتھ مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹرز کی دوڑ میں خود کفالت اور بالادستی حاصل کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوئس ائر لائن کے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی
  • برازیل میں طیارہ گر کر تباہ‘ 3افراد ہلاک
  • ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: جاں بحق مسافروں کے لواحقین نے امریکی کمپنیوں پر مقدمہ دائر کر دیا
  • امریکی پابندیوں کے باوجود ہواوے کا نئی اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
  • جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
  • چین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا
  • چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی
  • سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کے جہاز کا شاہانہ استقبال
  • سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کا خطرناک پھیلاؤ، 24 گھنٹوں میں 33 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
  • لوگوں چیٹ جی پی ٹی پر کیاکیا سرچ کرتے ہیں؟ کمپنی نے تفصیلات جاری کر دیں