سیکٹر ای الیون میں زمین خردبرد کے معاملے پر نیب تحقیقات کیخلاف کیس،جسٹس انعام امین منہاس کی کیس سننے سے معذرت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکٹر ای الیون میں زمین خردبرد کے معاملے پر نیب تحقیقات کیخلاف کیس میں جسٹس انعام امین منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔
نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق 2رکنی بنچ نے نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
28اپریل کو بھی ڈویژن بنچ تبدیل کیاگیاتھا،نیب نے سیکٹر ای الیون زمین خردبرد پر ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے ۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
برطانیہ : خاتون اہلکار سے زیادتی پر فوجی افسر کو سزا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی فوج کے سابق سینئر افسر کو خاتون فوجی اہلکار سے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 6ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ واقعے کے بعد 19 سالہ خاتون فوجی افسر جیسلی بیک نے خودکشی کرلی تھی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون اہلکار نے جولائی 2021 ء میں اعلیٰ افسران کو شکایت کی تھی کہ اْس وقت کے بیٹری سارجنٹ میجر مائیکل ویبر نے اس پر حملہ کیا۔ شکایت کے باوجود نہ تو واقعہ کی تحقیقات کی گئی اور نہ ہی پولیس کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ خاطر خواہ کارروائی نہ ہونے نے جیسلی بیک کی موت میں بنیادی کردار ادا کیا۔