کانز فلم میلے کی چکا چوند اور رنگارنگی کے دوران چند احساس دل رکھنے والوں نے غزہ کے لیے احتجاج کو یاد رکھا اور دنیا کو اسرائیل کے وحشیانہ مظالم دیکھا کر عالمی ضمیر جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج بھی کانز فلم فیسٹیول میں شریک ہوئے لیکن میلے میں ان کی آمد نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔

اس کی وجہ ان کی وہ ٹی شرٹ بنی جس کے اب دنیا بھر ڈنکے بج رہے ہیں اور جو گوگل پر سرچ کی جانے والی مقبول شے بنتی جا رہی ہے۔

شرٹ کی مقبولیت کی وجہ اس کا خصوصی برانڈ ہونا یا کسی انہونی خاصیت کا حامل ہونا نہیں تھا بلکہ اس پر لکھے 5 ہزار بچوں کے نام تھے۔

In a powerful humanitarian gesture, WikiLeaks founder Julian Assange appeared at the Cannes International Film Festival wearing a shirt bearing the names of 5000 Palestinian children who lost their lives due to Israeli airstrikes.

Huge respect ???????????????? pic.twitter.com/D7gZVR8Rf8

— Huma Zahra (@misshumazahra) May 21, 2025

یہ نام غزہ کے ان شہید بچوں کے تھے جو اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا شکار ہوئے۔ یہ نام ہزاروں کی تعداد میں ہونے کی وجہ بہت چھوٹے فونٹس سے لکھے گئے تھے۔

جولین اسانج نے غزہ کے شہید بچوں کے ناموں والی ٹی شرٹ پہن کر فوٹو سیشن میں بھی شرکت کی۔ جس سے ان کا پیغام پوری دنیا تک پہنچ گیا۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ماہرہ خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل 

پاکستان میں اپنے آن لائن محبوب کی تلاش کے لیے آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار وہ معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ نیویارک میں ایک تقریب کے دوران ملاقات کرتی نظر آئیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اونیجا کے ساتھ ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اونیجا رابنسن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جو ہیوسٹن، برطانیہ میں منعقدہ فلم پریمئیر کے دوران لی گئی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

اپنی پوسٹ میں اونیجا نے ایک مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کیپشن لکھا: "Love Guru کے پریمیئر میں پہنچی، سب نے سمجھا ماہرہ اسٹار ہیں۔ لیکن ٹوئسٹ یہ ہے کہ میں اس فلم کا سیکوئل ہوں۔"

یاد رہے کہ اونیجا رابنسن اس سے قبل اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب وہ ایک نوجوان سے آن لائن محبت کے بعد پاکستان پہنچ گئیں تھیں۔ ان کی اس کہانی نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی۔ ماہرہ خان کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات نے ایک بار پھر انہیں خبروں کا حصہ بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یشما گل اور ہانیہ عامر کی ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی ویڈیو وائرل
  • بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے ،ترجمان پاک فوج
  • ٹام کروز کی انوکھے انداز میں پاپ کارن کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • ’شبانہ‘ سے ملنے کی ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل
  • بیوی نے چلتی بائیک پر شوہر کی چپل سے پٹائی کردی؛ ویڈیو وائرل
  • کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی کو خراجِ عقیدت
  • کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ عقیدت
  • ماہرہ خان کی ’شبانہ‘ فیم اونیجا اینڈریو سے ملاقات، ویڈیو وائرل
  • امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ماہرہ خان سے ملاقات کی ویڈیو وائرل