ڈ ی آئی خان اور عارف والا میں فائرنگ, وکیل سمیت 3 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان اور عارف والا میں فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں وکیل سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ پہاڑ پور کی حدود کوٹجائی یامین پیٹرول پمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مدثر اور حیات اللہ کے ناموں سے ہوئی۔پولیس کے مطابق واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل سید تنویر کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ڈھگ شریف کے رہائشی سید تنویر شاہ ایڈووکیٹ صبح کے وقت گھر کے ساتھ زمینوں پر چکر لگانے گئے جہاں موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی، سید تنویر شاہ ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن عارف والا کے ممبر تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پنسلوینیا کی یارک کاؤنٹی کے نارتھ کڈروس ٹاؤن شپ میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ملزمان کی جانب سے دوران تلاشی کی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زخمی 3 اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔