UrduPoint:
2025-07-08@19:53:01 GMT

پاکستان کا Gi ٹیکس یورپ 2025 میں اپنے سفر کا پرجوش آغاز

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

پاکستان کا Gi ٹیکس یورپ 2025 میں اپنے سفر کا پرجوش آغاز

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی 2025ء) 21 مئی سے 23 مئی تک چلنے والی Gi ٹیکس نمائش کو دبئی سے یورپ اور جرمنی کے شہر برلن لایا گیا ہے۔ یہ نمائش ٹیکنالوجی اور انوینشن کا ملاپ ہے۔ اس نمائش میں 100 ممالک سے 6 ہزار ایگزیبیٹرز نے حصہ لیا ہے۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے Gi ٹیکس یورپ میں 20 پاکستانی ٹیک کمپنیوں کی میزبانی کرنے والے پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے اور یہاں ہماری موجودگی ملک کی بڑھتی ہوئی جدید صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈائریکٹر اف مارکیٹنگ ،پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ ، شہباز حمید کا کہنا تھا کہ جرمنی میں ہمارے پاس سو سے زیادہ ڈیلیگیٹس آئے ہوئے ہیں یہ بہت بڑا ایونٹ ہے ہمارے لئے۔ پرائیویٹ سیکٹر میں آئے آئ ٹی ایکسپرٹس کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پروڈکٹس لے کر اس نمائش کاحصہ بنے ہیں جہاں دنیا بھر کے آئی ٹی ایکسپرٹس اپنی اپنی پروڈکٹس لے کر موجود ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال کا شاندار آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں 133,000 کی سطح عبور کر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس سی بینچ مارک انڈیکس 133,257.44 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ 1,308.38 پوائنٹس یا 0.99 فیصد اضافہ ہے۔

کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش سے وابستہ کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کے شعبوں میں دیکھی گئی، بڑی کمپنیوں جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایففرٹ، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز سبز رنگ میں یعنی مثبت ٹریڈنگ کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مالی سال 2026 کا آغاز ایک نئی بلند ترین سطح سے کیا، جب کہ کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 130,000 پوائنٹس سے تجاوز کر گیا، گزشتہ ہفتے کا اختتام انڈیکس نے 131,949 پوائنٹس پر کیا تھا، جو ہفتہ وار بنیاد پر 6.1 فیصد اضافہ ہے۔

ماہرین کے مطابق، کے ایس ای 100 انڈیکس نے مالی سال 2025 میں تمام بڑے اثاثہ جاتی شعبوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی اور 60.15 فیصد منافع دیا۔

عالمی منڈیوں میں صورتحال مختلف رہی۔ پیر کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، کیونکہ امریکی حکام کی جانب سے محصولات کے نفاذ میں تاخیر کی خبر تو سامنے آئی، مگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں، اس کے علاوہ تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی کیونکہ اوپیک پلس نے توقع سے زیادہ سپلائی کھول دی۔

مزید پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کئی تجارتی معاہدے حتمی مراحل میں داخل ہوں گے، اور 9 جولائی تک دیگر ممالک کو نئی بلند نرخوں پر محصولات سے آگاہ کر دیا جائے گا، جو کہ یکم اگست سے لاگو ہوں گے۔

صدر ٹرمپ پہلے ہی اپریل میں بیشتر ممالک پر 10 فیصد بنیادی ٹیرف اور کچھ پر 50 فیصد تک جوابی ٹیرف کا اعلان کر چکے ہیں، وہ مزید 60 سے 70 فیصد تک محصولات اور برازیل، روس، بھارت اور چین سمیت برکس ممالک سے قربت رکھنے والے ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔

اگرچہ بہت کم حقیقی معاہدے ہوئے ہیں، ماہرین پہلے سے ہی تاریخ میں توسیع کی توقع کر رہے تھے، تاہم یہ واضح نہیں کہ نئی تاریخ تمام تجارتی شراکت داروں پر لاگو ہوگی یا صرف چند ایک پر۔

مزید پڑھیں:

سرمایہ کار امریکی تجارتی پالیسی کی غیر یقینی صورتحال کے عادی ہو چکے ہیں، اور اسی وجہ سے ابتدائی ردِعمل محتاط رہا۔

ایس اینڈ پی 500 اور نیسڈیک فیوچرز میں 0.3 فیصد کمی دیکھی گئی۔

یورپ میں یورو اسٹاک 50 فیوچرز 0.1 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس سی 0.2 فیصد نیچے آیا، جب کہ جرمنی کا DAX مستحکم رہا۔

جاپانی نکی انڈیکس میں 0.5 فیصد کمی ہوئی، جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔ MSCI کا جاپان سے باہر ایشیا پیسیفک شیئرز کا انڈیکس 0.6 فیصد نیچے آیا، جب کہ چینی بلو چپ اسٹاکس میں بھی 0.5 فیصد کمی ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 انڈیکس امریکا انڈیکس ایشیا پیسیفک بینچ مارک انڈیکس پاکستان اسٹاک ایکسچینج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایس ای مثبت رجحان یورپ

متعلقہ مضامین

  • مالی سال 2025 میں موٹر وہیکل ٹیکس میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
  • ایم کیو ایم پاکستان کا نمائش چورنگی پر عزاداران حسینؑ کیلئے سبیلِ امام حسینؑ اور طبی امدادی کیمپ کا انعقاد
  • پاکستان میں پہلی بار اے آئی پر مبنی کسٹمز نظام متعارف؛ خودکار ٹیکس نظام کا آغاز
  • چانگان نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں، اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا
  • مارک روٹ کا’’دادا ابو والا مذاق‘‘اور “شاہی بیٹا” کی کہانی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال کا شاندار آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر
  • بجٹ 26-2025: آن لائن کاروبار اور امپورٹڈ اشیا پر نئے ٹیکسز سے چھوٹے تاجر پریشان
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • بھارت کیساتھ اسرائیل تھا، چین اور ترکیہ ہمارے دوست، جنگ خود لڑی: خواجہ آصف
  • ہم نے ہمیشہ اپنی جنگ اپنے بل بوتے پر لڑی ہے، وزیر دفاع