UrduPoint:
2025-07-09@03:07:31 GMT

ریاض میں CFO لیڈرشپ سمٹ 2025 کا کامیاب انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT

ریاض میں CFO لیڈرشپ سمٹ 2025 کا کامیاب انعقاد

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی 2025ء)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی سطح کی CFO لیڈرشپ سمٹ 2025 کا انعقاد ہوا، جس میں دنیا بھر سے سینئر چیف فنانشل آفیسرز، مالیاتی ماہرین اور کاروباری قائدین نے شرکت کی۔ یہ سمٹ ریڈیسن بلو ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر، منہال میں منعقد ہوئی، اجلاس میں جدید مالیاتی چیلنجز، ڈیجیٹل معیشت، خودکاری، مصنوعی ذہانت (AI) اور کاروباری ترقی میں CFOs کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر فنانشل آفیسرز محمد دانش علی اور ضیاء المصطفٰی نے بطور اسپیکر شرکت کی، جبکہ پاکستانی فنانس منیجر محمد زبیر خان بلوچ نے بھی اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔ محمد دانش علی اور ضیاء المصطفٰی نے اپنے خطاب میں پاک سعودی معاشی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سرمایہ کاری و تعاون کے فروغ کے لیے قابلِ عمل تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

دونوں مقررین نے مصنوعی ذہانت (AI) کے مالیاتی میدان میں بڑھتے ہوئے کردار پر بھی تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کس طرح AI مالیاتی تجزیے، خطرے کے تخمینے، اخراجات کی نگرانی، اور تیز تر فیصلہ سازی میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ CFOs کو اب صرف مالیاتی امور کے ماہر نہیں بلکہ ڈیجیٹل تبدیلی کے قائد بھی ہونا ہوگا۔محمد زبیر خان بلوچ نے نوجوان پاکستانی CFOs کے لیے بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے، اخلاقی مالیاتی نظم و نسق اپنانے اور فنانشل ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں دیگر ممتاز بین الاقوامی ماہرین بھی شریک ہوئے، جن میں جاہز انٹرنیشنل، التمیمی گروپ، تکامل ہولڈنگ، پیٹرو من کارپوریشن، اور سعودی کیبل جیسی کمپنیوں کے CFOs شامل تھے۔ مقررین نے عالمی مالیاتی رجحانات، کاروباری حکمتِ عملی، اور پائیدار ترقی کے لیے CFOs کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔ سمٹ کے اختتام پر شرکاء نے اسے ایک بصیرت افروز، سیکھنے سے بھرپور اور عالمی مالیاتی تعاون کے فروغ کے لیے اہم قدم قرار دیا۔ پاکستانی مقررین کی شرکت کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ اسے ملک کی مالیاتی برادری کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا گیا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

ملک ریاض سے ڈیل کی خبریں من گھڑت، عدالتیں فیصلہ کریں گی: سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی طلعت حسین نے ایک اہم ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بااثر کاروباری شخصیت ملک ریاض سے متعلق کسی بھی قسم کی “ڈیل” یا معاملات طے پانے کی خبروں کو سکیورٹی ذرائع نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملک ریاض ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے غبن جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان سے کسی بھی قسم کے معاہدے یا رعایت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

طلعت حسین کے مطابق، سکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ ملک ریاض کے مستقبل کا فیصلہ صرف عدالتیں اور قانون کریں گے، نہ کہ کوئی خفیہ معاہدہ یا سمجھوتہ۔ ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفے اور فوج کے اقتدار پر قبضے سے متعلق افواہیں بھی سراسر جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی افواہیں ایک منظم مہم کا حصہ ہو سکتی ہیں جن کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور اداروں کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے فراہم کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔

Malik Riaz deal news is fake, say security sources. The man is wanted in serious cases involving 1000 billion plus Rs fraud. No question of a deal with him. Courts and the law will decide his fate. Also is fake news that the president is resigning and of a coup, say sources.

— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) July 7, 2025

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • نفٹ کا ملازمین کے لیے حج قرعہ اندازی کا اہتمام
  • کے یوجے دستور کا سالانہ اہتمام حلیم‘ صحافیوں سمیت معروف شخصیات کی شرکت
  • پی ایم ایس امتحان 2023 میں کامیاب امیدواروں کے سائیکالوجیکل اسیسمنٹ کا شیڈول جاری
  • مقررین کا شہید برہان مظفر وانی کو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
  • جسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • ملک ریاض سے ڈیل کی خبریں من گھڑت، عدالتیں فیصلہ کریں گی: سکیورٹی ذرائع
  • ٹھری میرواہ میں بااثرکارشتے داروں کے گھرپرحملہ
  • کے یوجے دستور کا سالانہ اہتمام حلیم: صحافیوں سمیت کراچی کی معروف شخصیات کی شرکت
  • عالمی CIO200 فورم: وژنری قیادت اور ڈیجیٹل مہارت کا شاندار مظاہرہ
  • خامنہ ای کی اسرائیلی جارحیت کے بعد پہلی بار عاشورہ پر عوامی تقریب میں شرکت