وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب 10جون کو پیش کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ پیش کرنے کی ممکنہ تاریخ تبدیل کر کے 10جون کر دی گئی، اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی۔
ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق، بجٹ 10جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد بجٹ کی مکمل تیاری اور تمام متعلقہ امور کو بہتر طریقے سے حتمی شکل دینا ہے۔دوسری جانب وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔ صنعتوں پرٹیکسوں کی شرح کم کی تجاویزبارے پیشرفت کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافہ بارے بھی پیشرفت متوقع، اخراجات کم کرنے سے متعلق ورکنگ فائنل ہونے کا امکان۔ حکومت تنخواہ دارطبقے پرٹیکس بوجھ کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ صنعتی شعبے پرٹیکسوں کی شرح کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکس ونان ٹیکس آمدن بڑھانے کی تفصیلات بھی شئیر کر دیں گئیں، مذاکرات میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی فریم ورک پربھی غورہوگا۔ پاکستان نے صوبوں کی آمدن بڑھانے بارے پلان بھی آئی ایم ایف کو دے دیا۔
آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے مثبت نتائج متوقع ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے وزیراعظم، صدراورنائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔ معاشی ٹیم کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات گزشتہ 5 روز سے جاری ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا ماہ جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 3خطرناک دہشتگرد ہلاک وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل نو کر دی ہے، سیکرٹری داخلہ خرم آغا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری ججز کا تبادلہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ، کوئی کیسے دبائو ڈال سکتا ہے ؟، سپریم کورٹ رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.

35فیصد کی سطح پر آگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی بجٹ پیش کرنے کی

پڑھیں:

سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان ہے،مجوزہ منی بجٹ لگژری گاڑیوں، سگریٹس اور الیکٹرانک سامان پر اضافی ٹیکس کی تجویز ہے، درآمدی اشیا ء پر جون میں کم کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی کے برابر لیوی لگائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکام ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانکس اشیا ء پر 5 فیصد لیوی زیرغور ہے،قیمت کی حد طے ہونا باقی ہے، منی بجٹ میں 1800 سی سی اور اس سے زائد انجن والی لگژری گاڑیوں پر لیوی کی تجویز تاہم اضافی ٹیکس لگانے کیلئے آئی ایم ایف سے اجازت درکار ہوگی۔

مجوزہ منی بجٹ سے کم از کم 50 ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف ہے۔سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز ہے۔ لیوی صوبوں کے ساتھ شیئر نہیں ہوگی، آمدن براہ راست مرکز کو ملے گی۔ایف بی آر کے مطابق اگست میں ٹیکس وصولی میں 50 ارب روپے شارٹ فال ہوا، اگست میں 951 ارب ہدف کے مقابلے 901 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا، جولائی تا اگست ٹیکس ریونیو میں قریبا 40 ارب روپے کمی آئی۔رواں سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے مقرر ہے تاہم سیلاب، بجلی و گیس کا کم استعمال اور کاروباری سرگرمیوں میں سستی کی وجہ سے ایف بی آر کو ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، چینی وزیر دفاع
  • سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
  • سیلاب کے نقصانات کا مکمل تخمینہ لگنے کے بعد بحالی کے کاموں کی حکمت عملی بنائی جائے گی، وزیراعظم
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • بانی نے کہا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
  • آپریشن حل نہیں، مذاکرات کے ذریعے امن قائم کیا جائے، عمران خان
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی