پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پاکستان کو رواں مالی سال ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویزات کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈز ملے ہیں جن میں 5 ارب 92کروڑ ڈالر قرضہ اور 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹ شامل ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.
دستاویزات کے مطابق جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالر ملے، اس دوران چین اور امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر قرض دیا جب کہ پاکستان نے 10 ماہ میں 76 کروڑ ڈالر کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے ایک ارب 61 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے جب کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب 63 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔
اس کے علاوہ پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ماہ میں 3 ارب ڈالر سے زائد حاصل ہوئے۔دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کاہدف 19ارب 39 کروڑ ڈالر ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رواں مالی سال پاکستان کو کروڑ ڈالر ارب ڈالر ماہ میں
پڑھیں:
راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
لیڈی گینگ نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند روز میں ہی چوری کی واردات کی۔
گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔
زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں، جنھیں صدر بیرونی پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست خواتین کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔