رواں مالی سال کے 10ماہ میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر بیرونی قرض ملا؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
رواں مالی سال کے 10ماہ میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر بیرونی قرض ملا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:اقتصادی امور ڈویژن اور دیگر سرکاری ذرائع سے حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل) میں 6 ارب ڈالر سے زائد کی بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی، جو کہ مالی سال کے مجموعی ہدف 19.
دستاویزات کے مطابق پاکستان کو اس عرصے میں 5 ارب 92 کروڑ ڈالر قرض کی صورت میں جبکہ 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر گرانٹس کی مد میں موصول ہوئے۔
عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان کو جولائی تا اپریل کے دوران 2 ارب 97 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ چین اور امریکا سمیت دیگر ممالک سے دو طرفہ قرضوں کی مد میں 37 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے۔
کمرشل قرضوں کی مد میں پاکستان نے 76 کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کیا اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے 1 ارب 61 کروڑ ڈالر کی آمد ہوئی۔
بجٹ سپورٹ کی مد میں 3 ارب ڈالر سے زائد جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب 63 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔
اگر آئی ایم ایف کی فنانسنگ اور دوست ممالک کے رول اوورز کو شامل کیا جائے تو پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں مجموعی طور پر 14.1 ارب ڈالر کی مالی معاونت حاصل ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالر اس کے علاوہ ہیں جبکہ سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے 6 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور بھی کیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخضدار میں 21 مئی کو بھارت کے حکم پر بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، ترجمان پاک فوج ججز ٹرانسفر کیس؛ آپ درخواست گزاران کے وکلاء کے دلائل میں اختلاف ہے، سپریم کورٹ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال بیرسٹر سیف کی رات دیر گئے عمران خان سے اہم ملاقات، حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اہم ہدایات لیں پابندیاں نرم کرنے کا شکریہ؛ شامی جوڑے نے بیٹے کا نام ٹرمپ رکھ دیا اسرائیل نے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو امریکا کو ذمے دار تصور کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ 35 روز میں مکمل، وزیر اعظم کل افتتاح کرینگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: رواں مالی سال کے پاکستان کو ارب ڈالر
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔