کوئٹہ: شہر میں چلنے والی پرانی بسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے شہر میں چلنے والی پرانی بسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ حیات کاکڑ کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
سیکریٹری آر ٹی اے اور ایس ایس پی ٹریفک کو پرانے ماڈل کی بسوں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں پرانی لوکل بسیں ختم کرنے اور نئی ماڈل کی بسیں چلانے سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدر آمد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مقامی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پرانی بسوں کی تبدیلی اور نئی بسیں لانے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پرانے ماڈل کی بسوں کو 30جون تک نئے ماڈل کی بسوں سے تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ماڈل کی
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستور سے پرانی ہائی کورٹ بلڈنگ جی 10 منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور منتقلی کا یہ عمل جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے پہلے ہی سامان اسلام آباد ہائی کورٹ کی پرانی بلڈنگ میں منتقل کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ محمد اسد کو ریکارڈ منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کیا گیا تھا۔