برطانیہ، سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کا پہلا نمبر
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانی پہلے نمبر پر آگئے۔
برطانوی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ برس سیاسی پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد 11,048 تھی۔
مارچ 2025 میں ختم ہونے والے برس میں مجموعی طور پر 109,343 افراد نے سیاسی پناہ طلب کی۔
24-2023 میں پناہ طلب کرنے والوں میں پاکستانیوں کا نمبر تیسرا تھا۔
چھوٹی کشتیوں کے ذریعے سمندر عبور کرکے برطانیہ آکر سیاسی پناہ طلب کرنے والوں کو تناسب 33 فیصد رہا۔
مارچ میں ختم ہونے والے برس میں پناہ طلب کرنے والوں میں دوسرا نمبر 8,069 کے ساتھ افغانیوں کا رہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پناہ طلب کرنے والوں میں
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات پر یہودیوں کا حملہ( مسجد کو آگ لگا دی)
مسجد الاقصیٰ کے احاطے میںیہودی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس کی نگرانی میںدھاوا بولا اور ہلڑبازی کی
نابلس میںحضرت یوسف علیہ السلام کے مقام و مزار پر یہودی آبادکاروں نے قبضہ کر کے گاڑی کو آگ لگا دی
مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے حملوں میں شدت آگئی۔خبرایجنسی کے مطابق مسلمان کے مقدس ترین مقام مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے دھاوا بولا اور ہلڑبازی کی۔ مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں یہودی آبادکار اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں داخل ہوئے۔مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مقدس قبرستان پر بھی یہودی آباد کاروں نے حملہ کیا جب کہ نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے مقام و مزار پر یہودی آبادکاروں نے قبضہ کر کے گاڑی کو آگ لگا دی۔نابلس کیقریب مسجد کو بھی یہودی آبادکاروں نے آگ لگا دی۔ الخلیل کے جنوب مشرق میں گاؤں بیرین میں ایک گھر کو یہودی آبادکاروں نے جلا دیا۔مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادکاروں کی بڑھتی دہشت گردی پر فلسطینی عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے بڑے علاقوں کو خالی کرنے کا حکم بھی دیا ہے جس کی فلسطینی اتھارٹی نے مذمت کی ہے۔اسرائیلی فوج نے بیت لاحیہ اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ کو جنگی زون قرار دیتے ہوئے جبری نقل مکانی کا حکم دیا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔برطانیہ نے اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے میں مقیم متعدد یہودی آبادکاروں کو فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں شریک قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ان پابندیوں کی زد میں یہودی آبادکاروں کی ایک آؤٹ پوسٹ نیریا فارم بھی آیا ہے اور اس میں مقیم یہودی آبادکاروں پر بھی یہ پابندیاں لاگو ہوں گی۔برطانیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کی زد میں جو اسرائیلی کمپنیاں آئی ہیں۔ ان میں نچالا، لیبی کنسٹرکشن اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ، ہارل لیبی، ڈینییلا ویس اور کوکوز فارم آؤٹ پوسٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ برطانیہ نے ظہر صباح پر بھی پابندی عائد کی ہے۔ جس کی وجہ فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور پرتشدد کارروائیوں کی اجازت دینے، ان کارروائیوں کی حمایت کرنے اور ارتکاب کرنا بتائی گئی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ نے غزہ کی مسلسل ناکہ بندی اور امداد کی ترسیل کو روکنے پر گزشتہ روز اسرائیل کے ساتھ نئے فری ٹریڈ مذاکرات معطل کر دیے تھے۔