عازمین حج ہوجائیں خبردار ،گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
سعودی حج سیکیورٹی فورسز نے 2025 کے حج سیزن میں غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی ہیں۔ جاری گرینڈ آپریشن میں اب جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیاروں کا استعمال بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ ڈرونز نہ صرف مکہ مکرمہ کے صحرائی اور مضافاتی علاقوں میں نقل و حرکت کی نگرانی کر رہے ہیں بلکہ حج کے انتظامی امور کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے میں بھی مدد فراہم کر رہے ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق ان کی اولین ترجیح ہے کہ رواں برس بغیر اجازت یا ویزا کے حج کرنے والوں کی سرگرمیوں کو روکا جائے۔ اسی سلسلے میں روزانہ سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی نظام کو ہر ممکن حد تک مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ حج کے مقدس فریضے کو منظم، پرامن اور قانونی دائرے میں مکمل کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عراق اور یونان کا براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق اور یونان نے دسمبر سے بغداد اور ایتھنز کے درمیان براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ اعلان عراقی وزیرِ خارجہ فواد حسین اور عراق کے دورے پرآئے ان کے یونانی ہم منصب جارج جیرپیٹریٹس کی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ یونانی وزیرِ خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی ایئرلائنز دسمبر میں پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ عراقی وزیرِ خارجہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سماجی روابط کو مضبوط اور اقتصادی و سیاحتی تبادلوں کو فروغ دے گا۔ وزرائے خارجہ نے تجارت، تعلیم اور طبی شعبے میں تعاون بارے بھی گفتگو کی، یونانی کمپنیوں نے طبی سازوسامان اور ادویات کی فراہمی میں دلچسپی ظاہر کی۔علاقائی معاملات پر بات کرتے ہوئے دونوں وزرا نے غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔عراقی وزیر خارجہ نے غزہ میں موجودہ جنگ بندی کے معاہدے کے لئے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا۔یاد رہے کہ یونان نے 1991 ء میں عراق کے کویت پر حملے کے بعد بغداد کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ 2010 کی دہائی میں فضائی سروسز دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے بنائے گئے تھے لیکن بعد ازاں مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں روک دیا گیا۔