Nawaiwaqt:
2026-07-24@07:55:47 GMT

عمران خان کی رہائی کیلئے ایک اور کوشش

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

عمران خان کی رہائی کیلئے ایک اور کوشش

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے پس پردہ ایک اور کوشش سامنے آئی ہے جس میں امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں یہ گروپ حالیہ دنوں پاکستان پہنچا ہے اور فی الحال لاہور میں موجود ہے ذرائع کے مطابق یہ وفد خاموش سفارتکاری کے تحت عمران خان کی قانونی اور سیاسی مشکلات میں کمی کے لیے سرگرم ہے تاہم اب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی اور نہ ہی کسی اہم ریاستی عہدیدار سے ملاقات کی باضابطہ تصدیق ہوئی ہےیاد رہے کہ یہ گروپ چند ماہ قبل بھی اسلام آباد آیا تھا جہاں اس نے ایک سینئر حکومتی شخصیت کے ساتھ ملاقات کے علاوہ عمران خان سے جیل میں بھی ملاقات کی تھی اب ایک مرتبہ پھر اس گروپ کی سرگرمیاں اس تاثر کو تقویت دے رہی ہیں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششوں میں سنجیدہ ہیں تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ ہفتے ہونے والے ممکنہ رابطے اس مشن کی کامیابی یا ناکامی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں تاہم اس عمل میں اب تک کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی کچھ غیر رسمی رابطے ضرور ہوئے ہیں مگر وہ بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی کوششوں کی کامیابی صرف سیاسی ماحول پر نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ونگ کے رویے اور بیرون ملک چیپٹرز خصوصاً امریکا و برطانیہ میں پارٹی کے بیانیے پر بھی منحصر ہے فوجی اسٹیبلشمنٹ کئی بار واضح کر چکی ہے کہ وہ براہ راست کسی جماعت سے مذاکرات نہیں کرے گی اور تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے ہوں گے اس کے باوجود پی ٹی آئی کی دوسرے درجے کی قیادت پس پردہ رابطوں میں مصروف ہے لیکن پارٹی کی سوشل میڈیا مہمات جو عسکری اداروں کو ہدف بناتی ہیں اور بیرون ملک لابنگ کی کوششیں بالخصوص واشنگٹن اور لندن میں، ان رابطوں کو شدید متاثر کر رہی ہیں پارٹی کے کچھ رہنما نجی طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ یہ جارحانہ حکمت عملی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے اور اس سے نہ صرف پارٹی کے عمومی تاثر کو نقصان پہنچا بلکہ عمران خان کے لیے کسی ممکنہ ریلیف کی راہ بھی مزید دشوار ہو گئی ہے پارٹی کے اندر بھی یہ سوچ ابھر رہی ہے کہ اگر حقیقی مفاہمت کی راہ ہموار کرنی ہے تو سوشل میڈیا پر اپنی جارحانہ پالیسی کو ترک کرنا ہوگا مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی مشکلات میں کمی کا انحصار پی ٹی آئی کے رویے میں تبدیلی ریاستی اداروں پر تنقید کے خاتمے اور ملکی معیشت میں بہتری کے اقدامات میں عدم مداخلت پر ہوگا

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: عمران خان کی پارٹی کے

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر