پشاور میں دفعہ 144 نافذ: ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اُڑانے پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 60 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس دوران ہوائی فائرنگ، ڈرون، کبوتر اور پتنگ اُڑانے کے علاوہ دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فضائی حدود میں پرندوں اور دیگر اشیاء کے باعث طیاروں کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے جیسے حادثات سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔
خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے ان پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
وفاقی حکومت کا 28 مئی” یوم تکبیر ” کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا اقدام: ہارورڈ یونیورسٹی پر غیرملکی طلبا کے داخلے پر پابندی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، جمعرات کے روز ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے یونیورسٹی کو اس فیصلے سے باضابطہ آگاہ کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے ہارورڈ کو ایک خط میں بتایا کہ یونیورسٹی میں جاری تفتیش کے باعث اسٹوڈنٹ اور وزیٹر ایکسچینج پروگرام کی سرٹیفیکیشن منسوخ کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کے تحت ہارورڈ اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، جبکہ موجودہ غیرملکی طلبا کو دوسرے تعلیمی اداروں میں ٹرانسفر کرنا ہوگا۔
ہارورڈ یونیورسٹی نے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے "غیر قانونی" قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام نہ صرف ادارے بلکہ امریکہ کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی ہارورڈ یونیورسٹی کی اربوں ڈالر کی مالی امداد روک چکی ہے۔ مارچ میں حکومت نے یونیورسٹی پر یہود مخالف رویہ روکنے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہوئے 256 ملین ڈالر کے معاہدے اور 8.7 ارب ڈالر کی گرانٹس کا بھی ازسرنو جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔