ٹرمپ ٹیرفس: یورپی یونین اقتصادی نمو کے اہداف بدلنے پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 مئی 2025ء) یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ 20 ممالک پر مشتمل سنگل کرنسی ایریا یورو زون کی معیشت 2025ء میں 0.9 فیصد کی شرح سے بڑھے گی جو گزشتہ اندازوں یعنی 1.3 فیصد سے کافی کم ہے۔
یورپی یونین نے 2026ء میں یورو زون کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو بھی کم کر کے 1.4 فیصد کردیا ہے، جو گزشتہ سال نومبر میں کی گئی پیش گوئی 1.
ٹرمپ کے نئے محصولات ’عالمی معیشت کے لیے دھچکا‘، یورپی یونین
اسٹریٹیجک دھاتیں: یورپی یونین کے سینتالیس منصوبوں کا اعلان
یورپی یونین کے اقتصادی امور کے نگران کمشنر والڈیس ڈومبروفسکِس کے مطابق، ''مضبوط لیبر مارکیٹ اور بڑھتی ہوئی اجرتوں کی بنیاد پر 2025ء میں ترقی جاری رہنے کی توقع ہے، مگر درمیانی رفتار سے۔
(جاری ہے)
‘‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور دیگر ممالک سے اسٹیل، المونیم اور گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد محصولات عائد کیے ہیں اور اگر یورپی بلاک واشنگٹن کے ساتھ کسی معاہدے تک نہیں پہنچتا، تو اسے مزید بھاری محصولات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپریل میں یورپی یونین کی زیادہ تر مصنوعات پر 20 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ درجنوں دیگر ممالک پر بھی محصولات عائد کیے گئے تھے۔
مذاکرات کو موقع دینے کے لیے عملی طور پر یہ اقدام جولائی تک مؤخر کر دیا گیا ہے لیکن صدر ٹرمپ نے 27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین سمیت دنیا بھر سے درآمدات پر 10 فیصد 'بنیادی‘ ٹیرف برقرار رکھا ہے۔
2025ء میں جرمنی میں اقتصادی شرح نمو صفریورپی یونین نے یہ بھی کہا ہے کہ اس بلاک کی سب سے بڑی معیشت یعنی جرمنی کی 2025ء میں شرح نمو میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، جو گزشتہ سال کی پیش گوئی یعنی 0.7 فیصد سے نمایاں کم ہے۔
یورپی یونین کے کمشنر والڈیس ڈومبروفسکِس کے مطابق اقتصادی ترقی میں کمی کے خطرات ہیں، لہٰذا یورپی یونین کو مسابقت بڑھانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرنا چاہییں۔
اپنی تازہ پیش گوئی کے پیچھے کارفرما سوچ کی وضاحت کرتے ہوئے یورپی یونین نے چینی امریکی تجارتی جنگ کی طرف بھی اشارہ کیا، جس میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر درآمدی محصولات میں اضافہ کیا تاہم پھر عارضی طور پر کشیدگی میں کمی کے لیے ان میں کمی بھی کر دی گئی۔
یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ 12 مئی کو چین اور امریکا کے درمیان طے پانے والی محصولات کی شرحیں اندازوں سے کم ہیں لیکن پھر بھی اتنی زیادہ ہیں کہ امریکا اور چین کے تجارتی تعلقات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود ہے۔
تجارتی تناؤ کے علاوہ یورپی یونین نے متنبہ کیا ہے کہ آب و ہوا سے متعلق آفات جیسے جنگلات کی آگ اور سیلاب سے بھی معاشی ترقی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
ادارت: مقبول ملک
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یورپی یونین نے پیش گوئی کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں مجبور خواتین سے پیسوں کے لالچ پر فحاشی کروانے والا گروہ پکڑا گیا، سرغنہ خاتون بھی گرفتار
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرکےخواتین کو دھوکا اور لالچ کے ذریعے فحاشی پر مجبور کرنے والا گروہ کو گرفتار کرلیا
۔ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے خفیہ کارروائی کرکے فحاشی میں ملوث گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکے 1 خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
ترجمان ملیر پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ عروج اس گروہ کی سرغنہ ہے جو مختلف علاقوں میں فحاشی کے دھندے میں ملوث رہی ہے، ملوث گروہ اکثر غریب اور مجبور خواتین کو اپنے جال میں پھنسا کر فحاشی پر مجبور کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق آٹھ سال قبل نواب شاہ کی رہائشی ایک ذہنی طور پر کمزور خاتون لاپتہ ہوگئی تھی، جسے بعد کام میں ملوث گروہ نے اُسے فحاشی کیلیے استعمال کیا تھا۔
گرفتار ملزمہ عروج نے دورانِ تفتیش مزید بتایا کہ خواتین کو مالی مدد اور روزگار کا جھانسہ دے کر فحاشی کے کام میں ملوث کیا جاتا تھا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عروج، عبدالستار، عرفان، کنیز اور مسکان کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔