Express News:
2025-11-09@23:27:01 GMT

نیب نے سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری کر دی

اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم  برآمد اور تقسیم کی ہے۔

نیب کی جانب سے سہ ماہی وصولیوں کی جاری تفصیلات کے مطابق برآمد کی گئی رقوم میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔

برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب کروائی جس کی مالیت 6.

45 ارب روپے ہے۔

نیب خیبرپختونخوا نے سوات یونیورسٹی، ریونیو اور جنگلات کے محکموں کے افسران/اہلکاران کے خلاف انکوائری کیس میں 0.56 ارب روپے کی رقم برآمد کی۔ نیب لاہور نے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، اسٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، سرور اومیگا ولاز کے میگا کیس میں 70.87 ارب روپے کی وصولی کی۔

نیب ملتان نے جی ایف ایس سیون ونڈرز  ہاوسنگ سکیم کے  13.206 ملین روپے بر آمد کئے جبکہ نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 8.53 ارب روپے مالیت کی 610 ایکڑ اراضی بازیاب کرائی۔

براہِ راست وصولیوں کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق نیب نے وفاقی حکومت کو 9.72 ملین روپے، صوبائی حکومتوں کو 10.80 ملین روپے اور 73.51 ملین روپے مختلف محکموں اور مالیاتی اداروں کو منتقل کیے۔

مزید برآں ایک بڑی رقم یعنی 1990.771 ملین روپے  دھوکہ دہی  کے مختلف مقدمات کے 19105 متاثرین میں براہ راست  تقسیم کی گئی۔

اس میں نیب راولپنڈی کی جانب سے نیشنل ہاؤس بلڈنگ اینڈ روڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے 4778 متاثرین کو 72.04 ملین روپے، نیب لاہور کی جانب سے ایڈن ہاؤسنگ کیس کے 11855 متاثرین کو 1168.26 ملین   روپے نیب لاہور کی جانب سے ایس ایچ جی و دیگر کیسز کے 989 متاثرین کو 405.08 ملین روپے ، نیب راولپنڈی کی جانب سے ارائیں سٹی کیس کے 496 متاثرین کو 111.08 ملین روپے دیے گئے۔

نیب لاہور کی جانب سے ٹیوٹا موٹرز گجرانوالا کیس کے 452 متاثرین کو 109.15 ملین روپے ، نیب راولپنڈی کی جانب سے گلشن رحمان کیس کے 246 متاثرین کو 23.56 ملین روپے ، نیب لاہور ٹی ایچ جی کیس کے 99 متاثرین کو 12.07 ملین روپے دیے گئے۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے گیلانی ہاوسنگ کارپوریشن کے 60متاثرین کو 47.31 ملین روپے ، نیب لاہور کی جانب سے احمد سٹی ہاوسنگ سکیم کے 78 متاثرین کو 3.631 ملین روپے اور دیگر مختلف سکیموں کے 52 متاثرین کو 38.589 ملین روپے دئیے گئے۔

2025 کی پہلی سہ ماہی میں کی گئی وصولیوں سے لے کر اب تک نیب کی مجموعی وصولیاں 6.236 کھرب روپے تک بڑھ گئی ہیں جس میں سے 62.92 فیصد (3.92 کھرب روپے) گزشتہ 18 مہینوں میں وصول کیے گئے ہیں۔

یہ وصولیاں  انفرادی اور اداروں سے پلی بارگین، رضاکارانہ واپسی اور تصفیہ جات کے ذریعے کی گئیں۔خطیر  رقوم کی تقسیم اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ نیب نہ صرف بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے بلکہ مالیاتی فراڈ کے متاثرین کو جلد از جلد رقوم کی واپسی یقینی بنانے کے لیے بھی سرگرم ہے۔

نیب لوٹے گئے عوامی وسائل کی بازیابی اور کرپشن سے پاک پاکستان کے وژن کے لیے پرعزم ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیب راولپنڈی کی جانب سے نیب لاہور کی جانب سے ارب روپے کی متاثرین کو ملین روپے سہ ماہی کیس کے کی گئی

پڑھیں:

آئی فون 18 پرو اور پرومیکس کی نمایاں خصوصیات کیا ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایپل کی جانب سے 2026 میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کمپنی کے اب تک کے سب سے جدید اسمارٹ فون قرار دیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایپل اپنے لانچ شیڈول میں تبدیلی کر رہا ہے۔ آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور پہلا فولڈ ایبل آئی فون خزاں 2026 میں پیش کیے جائیں گے، جب کہ سستے ماڈلز آئی فون 18 اور آئی فون 18e بہار 2027 میں متعارف ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: 11.11 سیل میں شاندار آفر، گولڈ پلیٹڈ آئی فون کتنے کا ملے گا؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کتاب طرز ڈیزائن میں ہوگا، جس میں 5.5 انچ کا بیرونی اور 7.8 انچ کا اندرونی ڈسپلے شامل ہوگا۔ فون کا فریم ٹائٹینیم کا ہوگا جبکہ ڈسپلے کے لیے سام سنگ کا الٹرا تھن گلاس استعمال کیا جائے گا۔

فون میں 48 میگا پکسل مین اور الٹرا وائیڈ کیمرے شامل ہوں گے۔ اس کی ممکنہ قیمت 1800 سے 2500 امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

آئی فون 18 پرو میں ڈیزائن کے اعتبار سے کچھ نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔ اس میں ٹرپل کیمرہ سسٹم، ممکنہ طور پر چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ یا پن ہول کٹ آؤٹ، اور جزوی طور پر شفاف پچھلا کور شامل ہوگا۔ فون تین نئے رنگوں کافی براؤن، پرپل، اور برگنڈی میں دستیاب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

کیمرہ ٹیکنالوجی میں ویری ایبل اپرچر، تھری لیئر اسٹیکڈ سینسر اور کم روشنی میں بہتر پرفارمنس شامل ہوگی۔ نئی اے20 چپ 2nm پراسیس پر مبنی ہوگی جبکہ ایپل کا پہلا C2 5G موڈم بھی متعارف کرایا جائے گا جو تیز تر کنیکٹیویٹی فراہم کرے گا۔

ایپل پہلی بار دو مرحلوں میں آئی فون 18 سیریز لانچ کرے گا — اعلیٰ درجے کے ماڈلز 2026 میں اور درمیانے درجے کے ماڈلز 2027 میں۔ نئی سیریز جدید کیمروں، فولڈ ایبل ڈیزائن اور انڈر ڈسپلے ٹیکنالوجی کے ذریعے اسمارٹ فون تجربے کو نئی جہت دینے کا وعدہ کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی فون ایپل پرومیکس

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں طیارے کی غلط لینڈنگ، ذمہ داروں کا تعین ہوگیا، حتمی رپورٹ جاری
  • 9 سے 12 نومبر: حج کانفرنس و نمائش 2025 کی تفصیلات جاری
  • وزارتوں، ڈویژنوں اور ماتحت دفاتر میں تعینات ملازمین کی تفصیلات طلب
  • ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے‘ سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کیلیے 797 ملین روپے مختص کردیے
  • ایچ پی وی ویکسین کی مہم کے نتائج نہ ملے، سندھ حکومت نے 797 ملین روپے مختص کر دیے
  • ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے، سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کیلئے 797 ملین روپے مختص کردیے
  • رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائد کا بجٹ سرپلس رہا، رپورٹ
  • آئی فون 18 پرو اور پرومیکس کی نمایاں خصوصیات کیا ہوں گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • اسٹیٹ بینک نے 5.8 کھرب روپے کا نیلامی منصوبہ جاری کر دیا
  • ایف آئی اے ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری