2025-05-24@14:39:51 GMT
تلاش کی گنتی: 335

«نیب راولپنڈی کی جانب سے»:

    راولپنڈی پولیس کا کڑا احتساب تھانہ نیوٹاون میں تعینات رہ کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی میں ملوث سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر انوار سمیت 17 پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا، مزید اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او سید خالد ہمدانی نے منشیات کے خلاف کریک ڈاون میں ان افسران کی نشاندہی کی جو منشیات فرشوں کے نہ صرف پشت پناہی کرتے ہیں بلکہ ان سے رشوت لے کر معاشرے کو تباہ کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔ روابط سامنے آنے پر سنئیر افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنائی گی، کمیٹی کی سفارشات پر سابق ایس ایچ اوسب انسپکٹر انوار الحق ،4 اے ایس آئی،4 ہیڈ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی قوت بنا کر 57 اسلامی ممالک کا لیڈر بنائیں گے۔ شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔ سارک تنظیم صرف ایک ملک کی وجہ سے ناکام ہوئی۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب، آئی ایم  وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے  تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شروع  میں بھارت کی طرف سے چھ میزائل چلائے گئے تھے جس میں سے...
    راولپنڈی: ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے ایک دل دہلا دینے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سوتیلی بہن سے زیادتی اور اس کے بعد بیہمانہ قتل کے مجرم اظہر کو دو بار سزائے موت، سات سال قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہو۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، ملزم اظہر نے اپنی سوتیلی بہن نمرہ کو پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر بے دردی سے قتل کر دیا۔ عدالت نے زیادتی کے جرم میں اظہر کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ قتل کے جرم میں بھی سزائے موت...
    پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ منور کالونی میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2  بچوں اور 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے پیش آیا۔
    راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع سینٹ میری کیتھولک چرچ میں نقب زنی کی واردات پیش آئی ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے مرکزی گیٹ کا تالا توڑ کر چرچ کے ہال اور کمروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چرا لیا۔ رابرٹ بہادر گل کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق نقب زن چرچ سے یو پی ایس کی دو بیٹریاں، سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی آر سسٹم، ایل ای ڈی اور چندے کا بکس چرا کر لے گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے...
    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی۔بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پانڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
    راولپنڈی: راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) میں سرکاری فنڈز سے 1 ارب 64 کروڑ روپے کی مبینہ خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ فنڈز 2016-17 کے میٹرو بس پروجیکٹ کے حصے اور دیگر ترقیاتی مدات سے حاصل کیے گئے تھے جنہیں مبینہ طور پر مختلف کمپنیوں کو غیر قانونی طور پر منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اسکینڈل نے آر ڈی اے میں موجود کمزور مالیاتی نظام کو بے نقاب کر دیا ہے۔ معاملے کو ابتدائی طور پر محکمانہ انکوائری کے بعد ریفررنس کی صورت میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو اپنی صوابدید پر کیس کو نیب یا ایف آئی اے کے حوالے...
    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ Post Views: 6
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 جون تک توسیع کر دی۔ نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر 29 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ بشریٰ بی بی کے خلاف راولپنڈی، ٹیکسلا اور اٹک میں مقدمات درج ہیں، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔  مزید :
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی۔(جاری ہے) پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں بھی 4 جون تک توسیع کر دی گئی۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے شہید افسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے حالیہ دشمن حملے کے دوران پاکستان ایئر فورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر جان کا نذرانہ دے کر جامِ شہادت نوش کیا۔ ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کا احترام پوری عقیدت و عزت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی...
    قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر کا دورہ کیا، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید افسر نے حالیہ دشمن کے حملے میں پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان قربان کی اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ایئر...
    راولپنڈی: پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے 29ویں گروپ میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی میں آندھی اور بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا جس کے بعد اوورز کو 20 کے بجائے ایک اننگز میں 13 تک محدود کیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زلمی کی دعوت پر لاہور قلندرز کا بیٹنگ کا آغاز اچھا رہا اور 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 49 رنز بنائے۔
    راولپنڈی؍اسلام آباد ؍لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ سپورٹس رپورٹر) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔کراچی کنگز اور پشاور زلمی  میچ  میں  کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میچ کے آغاز سے قبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہداء کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہارآگئی۔ اس موقع پر...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔ حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور  ڈی جی...
    پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ ایک بار پھر راولپنڈی میں سج گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی اس تقریب میں شرکت کی۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ راولپنڈی میں دوبارہ سج گیا کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز کا مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار پاکستان کی بہادر مسلح افواج...
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی اور جی ایچ کیو حملے سمیت 13 سنگین مقدمات کی سماعت آج 118 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جیل کے اندر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج صبح 8 بجے کچہری عدالت میں ابتدائی سماعت متوقع ہے، جس کے بعد دوپہر کو اڈیالہ جیل میں جیل ٹرائل شروع کیا جائے گا۔ عدالت نے وکلاء، ملزمان اور گواہوں کو اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں دو سرکاری گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ مقدمے میں گیٹ...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ کمبائینڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے معرکۂ حق’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔  وزیراعظم نے زخمی جوانوں کی معرکۂ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔  ’’جنگ ‘‘وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی، عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔ پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے: شیخ وقاص اکرم مزید...
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت راولپنڈی نے 20 سالہ طالبہ کے ساتھ جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جج افشاں اعجاز صوفی نے ملزم ارشد محمود اچھو کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی، مجرم کو 5لاکھ روپے ہرجانہ اور 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو جائے۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے 20 جولائی 2024 مقدمہ درج کیا تھا، والدہ گھروں میں کام کرنے گئی تب مجرم نے گھر میں داخلہ ہوکر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری )کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل (سی ایم ایچ )راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق؍ آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کی داد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف عوام کی ثابت...
    معرکہ حق میں کامیابی پر یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی اور زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے  یہ جنگ لڑی، اس کی کہیں مثال نہیں ملتی، عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ بھارتی سورماؤں کو جنگ عبرتناک شکست دینے پر پوری قوم افواج پاک کی معترف ہے اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جبکہ شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ اعلیٰ قیادت کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ راولپنڈی میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھارت کے خلاف معرکہ حق میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے، صدر مملکت کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے والد اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ صدر...
    جنگی میدان پر شکست خوردہ بھارتیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو تباہ کرنے کی جعلی تصاویر پھیلانا شروع کردیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تباہ شدہ ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تخلیق کردہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ اِن تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا اسٹریکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔ مزید پڑھیں: میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز اسی گراؤںڈ پر 17 مئی سے شروع ہوں گے، جس کیلئے ٹیمیں آج سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل...
    — فائل فوٹو راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے پاک بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان کا کہنا ہے کہ میٹرک کے پریکٹیکلز 27 اور 29 مئی کو ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے پیپرز 31 مئی اور 16جون کو لیےجائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ طلبہ اپنے پرانے مراکز میں ہی امتحان دیں گے۔ تاہم نئی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔ تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلانتعلیمی بورڈ راولپنڈی نے 12 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ طلبہ کو جاری...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے۔ ذرائع  کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ  راولپنڈی کا دورہ کیا اور بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں  سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کا رویہ جارحانہ ہے، جس سے علاقائی امن، پورے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ اپنے دورے کے دوران، اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی سرحدوں کے دفاع میں مسلح افواج کی جرات، حوصلے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے قوم کے محافظوں اور معصوم شہریوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو انہوں نے بھارتی جارحیت کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھارتی فوج کے بلا اشتعال حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی...
    اسپیکر قومی اسمبلی کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،بھارتی جارحیت میں زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آج راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ)کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ اپنے دورے کے دوران، اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی سرحدوں کے دفاع میں مسلح افواج کی جرات، حوصلے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے قوم کے محافظوں اور معصوم شہریوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو انہوں نے بھارتی جارحیت کا بہادری سے...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی شخص توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے قریب بھارتی ڈرون دہشتگردی میں 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی شہید علی حیدر کے زخمی کزن توقیر عباس کی خیریت دریافت کی اور نوجوان کے بلند حوصلے کو سراہا۔انہوں نے توقیر عباس کی زخمی آنکھ کے علاج معالجے بارے ڈاکٹرز سے معلومات لیں اور بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ توقیر عباس کی آنکھ کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، دعا ہے کہ اللہ زخمی توقیر عباس کو جلد صحتیابی عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ نے شہدا کی...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران زخمی ہونے والے پاک افواج کے جوانوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے زخمی جوانوں کی جرات، بہادری اور عزم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سپاہیوں کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے شہدا اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ پوری قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اسپیکر نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقے حیدر روڈ پر ڈمپر  کی موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹا جاں بحق جبکہ رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی مال روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ ٹریفک کو حیدر روڈ سمیت دیگر متبادل راستوں پر سے گزارا جارہا ہے، اسی طرح حیدر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اپنے سامنے جاتے ہوئے  رکشے اور موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا، حادثے کے نتیجے میں رکشے کا عقبی حصہ  ڈمپر کے نیچے آکر کچلا گیا جبکہ موٹر سائیکل دور جاگرا۔ کینٹ پولیس کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار ماں  اور بیٹا...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق میں زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے معرکہ حق میں زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور جوانوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کی جانب سے زخمیوں کی مستقل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی بہادری اور قربانی پاکستان...
    سٹی 42: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ؛  معرکہ حق/آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی  آرمی چیف کی زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات، بہادری کو سراہا، آرمی چیف نے کہا قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے،دشمن کے ناپاک عزائم افواجِ پاکستان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، معرکہ حق پاکستانی عسکری تاریخ کا درخشاں باب ہے، افواجِ پاکستان زخمیوں کی بحالی اور فلاح کیلئے پرعزم ہیں،قوم اور افواج کا اتحاد ملکی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے، پاکستان کی سٹاک ایکسچینج  میں انڈیکس چھتیں پھاڑ کر اوپر نکل گئے،  پانچ منٹ میں اربوں کا فائدہ
    راولپنڈی: تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر رکشہ پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر بے قابو ہو کر پہلے رکشہ سے ٹکرایا اور پھر موٹر سائیکل سواروں کو روندتا ہوا آگے بڑھ گیا۔ واقعے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے فوری طور پر ڈمپر ڈرائیور کو قابو میں کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔ شہریوں نے واقعے کے بعد ٹریفک پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت میں دو درجن سے زائد مقامات پر کامیاب حملے کیئے جس میں بھارت کی ایئربیسز اور ایس 400 دفاعی نظام کو تباہ کیئے جانے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بھارت نے پاکستان کی شور کوٹ، مرید اور نور خان ایئر بیس پر حملے کیئے جس کے بعد پاکستان نے جوابی کا رروائی کا آغاز کیا تاہم اب پاکستان کے معروف صحافی حامد میرنے دوپہر میں نور خان ایئر بیس پر حملے کے بعد راولپنڈی کا دورہ کیا اور موجودہ حالات سے شہریوں کو آگاہ کیا ۔ حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام کے ساتھ ویڈیو بھی جاری کی، انہوں نے کہا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مشہور ٹک ٹاکر ریحانہ عرف زخمی شیرنی کو قتل کیس میں موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے 3 روز سے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کہا کہ مجرمہ ٹک ٹاکر کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نو ہو جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرمہ نے سنگین جرم کیا ہے کسی قسم کی رعایت مستحق نہیں۔ رشتہ کے جھگڑے پر زخمی شیرنی نے کزن لجپال حسین شاہ کو قتل کیا، ٹک ٹاکر نے 30 بور پستول سے مقتول کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔ تھانہ کوٹلی ستیاں نے 23 مارچ 2023 کو مقدمہ درج کیا، ٹک ٹاکر...
    راولپنڈی کے علاقے صدر میں یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے کس چیز کے تھے لیکن دھماکوں کی آوازیں دور دور تک حتیٰ کہ اسلام آباد تک سنی گئی۔ سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں کسی ڈرون کی پرواز نہیں ہوئی، کوئی دھماکہ نہیں ہوا ہے۔ بھارتی ڈرون شیخوپورہ کےسرحدی گاؤں جےسنگھ والا میں مار گرایا گیا، ڈرون گرنے سے دھماکے کے بعد فصلوں کی باقیات کو آگ لگ گئی۔...
    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملک بھر میں عوامی سطح پر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور اور راولپنڈی میں شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ لاہور میں مختلف علاقوں سے دھماکوں کی آوازٰن سنائی دینے کے بعد شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگانے لگے، شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ ہر حال میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی عوام کی بڑی تعداد نے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ شہریوں کا...
    راولپنڈی کے علاقے صدر میں یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکے کس چیز کے تھے لیکن دھماکوں کی آوازیں دور دور تک حتیٰ کہ اسلام آباد تک سنی گئی۔  ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں نور خان ایئربیس کے قریب سنی گئیں جس کے بعد علاقے میں سائرن بجنا شروع ہوگئے اور شہریوں نے رضاکارانہ طور پر لائٹس بند کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ادھر...
    سٹی42: پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ راولپنڈ ی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی ھملے کے  بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے لےئ پی ایس ایل کے  متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔  پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ  پاکستان سپر لیگ  کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھارت نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کیا۔ بھارتی اقدام کا مقصد پی ایس ایل کو ناکام کرنا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی حملہ  انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام تھا۔  بھارتی جارحیت سے کرکٹ کو بچانے کے لئے پی ایس ایل کے میچ  یو اے ای منتقل کر دیئے ہیں۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ ریہرسل بھی کی گئی۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز کو فوری طلب کر لیا گیا ہے۔ ایمرجنسی الرٹ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔ ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بینظیر بھٹو اسپتالوں میں ڈاکٹر اور معاون عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ کوئی فون بند نہیں کرے گا۔ ایمرجنسی میں میڈیسن، بلڈ، سرجیکل آئٹمز اور آکسیجن کی موجودگی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ مریضوں کی بروقت نگہداشت یقینی بنانے کے لیے اضافی طبی عملہ بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر اسپتالوں میں الرٹ نافذ...
    راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں بریت کے خلاف حکومت نے درخواستیں واپس لے لیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے یہ اپیلیں واپس لیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی 9 مئی کیسوں میں ضمانت کے خلاف اپیل بھی واپس لے لی گئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ نیو ٹاؤن کے میٹرو بس اسٹیشن جلانے، حساس ادارہ حملہ کیس میں دونوں کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا گیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت کے سابق جج کے ان فیصلوں کو پراسیکیوٹر نے چیلنج کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے...
    راولپنڈی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل کی جانب پیدل مارچ شروع کیا، تاہم پولیس نے انہیں گورکھپور ناکہ پر دوبارہ روک لیا۔ اس موقع پر پولیس اور علی امین گنڈا پور کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔علی امین گنڈا پور نے پولیس اہلکاروں سے کہا، تم میرا راستہ نہیں روک سکتے، میرے پاس کورٹ آرڈر ہے،میں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جیل جاؤں گا مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ علی امین گنڈا پور کے سیکورٹی پروٹوکول کو بھی گورکھپور ناکے پر روک لیا گیا جہاں ان کے سیکورٹی آفیسر سب انسپکٹر سلیم قریشی سے مذاکرات ہوئے۔ سیکورٹی...
    حکومت کی جانب سے بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں کم سے کم لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کرتارپور راہداری پاک بھارت کشیدگی کے بعد بند کر دی گئی راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکمنامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔ حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی اور رہائشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔ انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھنے اور گھروں میں محدود بتیاں استعمال کرنے کی ہدایت...
    آئیسکو حکام نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آوٹ کے احکامات کی کی تردید کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئیسکو حکام نے سوشل میڈیا پر راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آوٹ کے احکامات کی چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق آئیسکو ریجن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، کسی بھی گرڈ اسٹیشن کو اس قسم کے احکامات جاری نہیں کئے گئے ،آئیسکو حکام ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، صارفین سوشل میڈیا پر چلنے والی غیر تصدیق شدہ افواہوں پر یقین نہ کریں ، صارفین آئیسکو کے آفیشل فیس بک پیج ایکس اور انسٹاگرام...
    سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام سوسائٹیز میں بلیک آوٹ رکھنے کا حکم جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آوٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آوٹ رہے گا۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہائشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہاہشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔ انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے بھی اجتناب...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تمام رات اسٹریٹ لائٹس بھی بند رکھی جائیں گی۔ رہاہشی بھی گھروں کے باہر اور پورچ وغیرہ کی لائٹس بند رکھنے کے پابند ہوں گے۔انتظامیہ نے گھروں اور دفاتر کی کھڑکیاں مکمل کور رکھنے، گھروں میں محدود لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہریوں کو بلیک آؤٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس کے بخشی خانہ میں بم کی افواہ پھیل گئی جس کے بعد حکام نے سرچنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق افواہ کے فوری بعد پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی اور بخشی خانہ کی سرچنگ شروع کردی۔ سرچنگ کے دوران حکام کو کوئی بم نہیں ملا اور عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس نے بخشی خانہ جوڈیشل کمپلیکس اور راہ داریوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی۔
    ویب ڈیسک : راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس کے بخشی خانہ میں بم کی افواہ پھیل گئی جس کے بعد حکام نے سرچنگ کی۔  رپورٹ کے مطابق افواہ کے فوری بعد پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی اور بخشی خانہ کی سرچنگ شروع کردی۔ سرچنگ کے دوران حکام کو کوئی بم نہیں ملا اور عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔  پولیس نے بخشی خانہ جوڈیشل کمپلیکس اور راہ داریوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی Ansa Awais Content Writer
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تعمیری گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر خاص طور پر غور کیا گیا۔ پاک-ایران سرحدی سیکیورٹی میکانزم کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ دوطرفہ تعاون اور رابطہ مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ہمسایہ ممالک ہیں، جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور خطے کے مسائل...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کیسز میں 20 مجرمان کو 6، 6 چھ ماہ قید جبکہ 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ راولپنڈی کی اے ٹی سی کورٹ میں 9 مئی کے حوالے سے کیسز کی سماعت ہوئی۔ ملزمان پر ترنول ریلوے اسٹیشن کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام تھا۔ 9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیںکل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔ ملزمان نے آئندہ کسی احتجاج میں شریک نہ ہونے کی تحریری یقین دہانی کروائی۔ ملزمان نے...
    راولپنڈی سے بیرون ملک جانے والے شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں اے ایس آئی عاطف، کانسٹیبل زبیر سمیت 3 اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ناکے پر پولیس اہلکاروں نے ملزم کو روکا، پولیس اہلکاروں نے مہمانوں کی تلاشی لی، قیمتی موبائل اور ملتانی حلوہ نکالا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار مہمانوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جنگل میں لے گئے اور پیسوں کا مطالبہ کیا، پولیس نے 2 لاکھ روپے نقد اور 50 ہزار روپے اے ٹی ایم سے زبردستی نکلوائے۔ مقدمے کے متن کے مطابق اے ایس آئی عاطف مہمانوں کے ساتھ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا میں تین کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک اور 2 گرفتار ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے
    بٹگرام کی بیوہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپنے 15 سالہ بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست کردی، خاتون نے آئی جی پنجاب، وزارت داخلہ اور دیگر حکام سے استدعا کی اس کے پانچ ماہ سے لاپتہ بیٹے صدام کو بازیاب کرایا جائے۔ بیوہ خاتون نے پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ ان کا بیٹا صدام یکم دسمبر 2024 کو راولپنڈی کے ایک ہوٹل سے لاپتا ہوا تھا۔ خاتوں کا کہنا تھا کہ 25 جنوری کو نیوتھانہ راولپنڈی میں گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا گیا تاہم اب تک مقدمے کے حوالے سے کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی۔ صدام کی والدہ نے کہا کہ وہ ہوٹل کے آس پاس بچے کی تلاش کیلئے گئی تو ہوٹل مالک...
    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 24، 26 نومبر احتجاج کیس کے 82 ملزمان کو 4، 4 ماہ قید اور 15، 15 ہزار جرمانے کی سزا سنادی۔ ان ملزمان نے عدالت میں اپنے اعترافی بیان جمع کروایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں اکسایا تھا۔عدالت میں پیش ہونے والے 82 ملزمان نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا، جرم کا اعتراف کرنے والے ملزمان کو کو 4، 4 ماہ قید اور 15، 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔اپنے اعترافی بیان میں ملزمان نے کہا کہ مقامی اور مرکزی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی، ہم غریب مزدور ہیں، ہم سے رعایت برتی جائے۔ملزمان نے عدالت میں تحریری بیان دیا کہ وہ آئندہ کسی احتجاج میں...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی۔ دوران سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پیش کیا گیا جن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے۔ فواد چوہدری نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل پھر ہوگی۔
    راولپنڈی میں ڈھیری حسن آباد میں پولیس نے کارروائی کر کے گاڑی سے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرکے پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی سے شراب سے بھرے ڈرم برآمد کیے گئے ہیں، کارروائی میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار ملزمان سے ڈیل کر رہے تھے کہ تھانہ سول لائنز پولیس نے چھاپہ مارا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  سابق سنیٹر و پاکستان مسلم لیگ نواز کی سنیر ترین رہنما نجمہ حمید (مرحومہ )کے نام سے منسوب پنجاب کی تاریخ کا پہلا نجمہ حمید اسپورٹس کمپلیکس راولپنڈی تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی اہم ترین رہنما نجمہ حمید کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے اور راولپنڈی میں مسلم لیگ نواز کو مضبوط بنانے میں اہم ترین کردار ادا کرنے والی خاتون رہنما کے نام سے اسپورٹس اسٹیڈیم ریلوے گراؤنڈ کی ستر کنال زمین پر تعمیر کیا جائے گا یہ کسی خاتون کے نام سے منسوب پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹس نجمہ حمید اسپورٹس...
    مہمند لویہ جرگہ راولپنڈی اسلام آباد کے وفد کی ڈی آئی جی آپریشن محمد جواد طارق سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )مہمند لویہ جرگہ راولپنڈی اسلام آباد کی ڈی آئی جی آپریشن محمد جواد طارق سے صدر ملک گل اکبر وائس چیئرمین ناصر خان جنرل سیکرٹری رحمن اللہ یونس خان آمان اللہ سینئر نائب صدر آصغر خان نائب صدر سید محمد خان نائب صدر ظفر شنواری ملک منیر اجمل خان ملک گلستان کی ملاقات مہمند قوم کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن محمد جواد طارق نے مسائل کے حل اور جرائم کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔...
    اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کر لیا جس میں وزیرِ ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے ہے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی، وزیرِ ریلوے نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کے لیے بلند ہمت اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین منصوبے کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا، یہ اقدام سڑکوں...
    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے  راولپنڈی اور اسلام آباد میں رہائشی منصوبوں میں غبن کے 500 سے زائد متاثرین کو رقوم کی واپسی کردی۔ نیب سے جاری بیان کے مطابق نیب ہیڈاکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کی صدارت چئیرمین نیب لیفٹنٹ جنرل(ر) نذیر احمد نے کی اور تقریب میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے چار رہائشی منصوبوں الحرم سٹی، غوری ٹاؤن، گلشن رحمان اور آرائین سٹی کے 500 سے زائد متاثرین میں300 ملین روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ مذکورہ رہائشی منصوبوں کے متاثرین میں پہلے مرحلے میں نیب کی کوششوں سے بازیاب کی گئی رقوم کے کروڑوں روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں او ر دوسرے مرحلے میں متاثرین میں آج مزید چیک تقسیم کیے گئے ہیں۔...
    راولپنڈی:  9 مئی کیسز کا 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ اب تک انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو موصول نہیں ہوا.  راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ عدالتی حکم رواں ہفتے عدالت پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد چار ماہ کا پیریڈ شروع ہوگا.  آرڈر انسداد دہشت گردی عدالتوں کے انچارج لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شہباز رضوی کے توسط سے ٹرائل کورٹس پہنچے گا، پنجاب کی دس عدالتوں میں نو مئی کے 90 مقدمات زیر سماعت ہیں۔
    لاہور(اوصاف نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان پاکستان کی پہلی ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیز رفتار بلٹ ٹرین لاہور اور راولپنڈی کا درمیانی فاصلہ سوا دو سے ڈھائی گھنٹے میں طے کرے گی۔پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کے منصوبے پر غور کیا گیا منصوبے کی فیزیبلٹی اور ٹائم لائن کی تیاری کے لیے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی ادارے ’ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن‘ کے وفد نے ملاقات کی جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور کیا...
    — فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو پر حملے کے کیس کی سماعت شیڈول تھی۔ عدالت نے اس کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 مئی تک ملتوی کر دی۔
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کے علاقے پشاور روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں ولید اور ذیشان شامل ہیں، دونوں مقتول کچھ تھانہ آرے بازار کے قتل کے مقدمے میں ملوث تھے۔ دونوں مقتولین کو ماتحت عدالت سے سزا ہوئی تاہم اعلی  عدالت  کے احکامات  پر  کچھ عرصہ قبل  رہا ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتولین کو بدلہ لینے کے لیے انکے مخالف فریق نے قتل کیا ہے، تاہم...
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ ، عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس منعقد ہوا، مریم اورنگزیب نے منصوبے کی فیزیبلٹی، ٹائم لائن کی تیاری کے لئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان، مشیر وزیرعلی پنجاب شاہد تارڑ، چیئرمین ریلوے اور سی ای او ریلوے پر مشتمل ورکنگ گروپ بنا...
     راؤ دلشاد:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق  لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین سوا دو سے اڑھائی گھنٹے میں فاصلہ طے کرے گی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی صدارت میں پہلا اجلاس ہوا جس میں مریم اورنگزیب نےمنصوبےکی فیزیبلٹی،ٹائم لائن کی تیاری کیلئےورکنگ گروپ بنادیا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار ورکنگ گروپ میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبرخان ،مشیروزیراعلیٰ پنجاب شاہدتارڑ،چیئرمین ریلوےسی ای اوریلوےبھی ورکنگ گروپ میں شامل ہیں،مریم اورنگزیب ورکنگ گروپ کی تجاویز آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کریں گی۔  بریفنگ...
    پنجاب حکومت نے ’فضا میں بلند پرواز، زمین پر تیز ترین رفتار‘ کے وژن کے تحت پاکستان کی پہلی صوبائی ایئر لائن اور پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کی تیاری کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ’ایئر پنجاب پروجیکٹ‘ کی منظوری دے دی، اجلاس میں لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ ٹرین پروجیکٹ کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپنجاب کے لیے فوری طور پر 4 طیارے ایئر بس سے لیز پر لیے جائیں گے۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ابتدائی طور پر ایئر پنجاب اندرون ملک ڈومیسٹک پروازیں شروع کرے گی، ایک سال کا عرصہ مکمل...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز راولپنڈی شہر پہنچ گئیں۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے دورے کیے۔ وزیر اعلیٰ  نے راولپنڈی کی تاریخ کے سب سے بڑے پراجیکٹ کی 31مئی تک متوقع تکمیل پر اظہار مسرت کیا اور انتظامیہ کو شاباش دی۔  مریم نواز  نے راولپنڈی جی پی او انڈر پاس اور محمد نوازشریف فلائی اوور پراجیکٹ  کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ  نے ہاتھ ہلا کر پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کی گرم جوشی کا جواب دیا۔  تعمیراتی معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روڈز کے اطراف میں دورویہ درخت لگانے کا حکم دیا۔ راولپنڈی کے مال روڈ کو سگنل فری بنانے کے لئے مزید دو...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ علماء کرام  نے ہمیشہ پاکستان کی یکجہتی،  وحدت، اتحاد کیلئے کردار ادا کیا ہے۔ پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ اور مودی حکومت کی چال ہے، جس کو ہم سب مسترد کرتے ہیں۔ انڈین حکومت ہمیشہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث رہتی ہے۔ انڈیا سندھ طاس معاہدہ توڑ کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ بھارت دباؤ ڈال کر جان بوجھ کر کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  راولپنڈی میں ڈویژنل انتظامیہ کے زیر اہتمام قومی یکجہتی کانفرنس سے صدارتی خطاب میں...
    راولپنڈی کے تھانہ علاقے ڈھیری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں چار سالہ بچہ والد کے لوڈ پستول سے  کھیلتے ہوئے گولی چلنے سے دم توڑ گیا ایکسپریس نیوز کے مطابق کلرسیداں کے علاقے ڈھیری کے رہاہشی محمد گل کا چار سالہ بیٹا آیان گل  والد کے کمرے میں  بستر پر لیٹا ہوا تھا کہ اس دوران اُس کو والد کا لوڈڈ پستول نظر آیا جس کے ساتھ وہ کھیلنے لگا۔ کھیل کے دوران اچانک گولی چلی جو بچے کہ کنپٹی  کے قریب سے لگتی ہوئی گردن سے نکل گی جس سے بچہ  موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔  پولیس کے مطابق متوفی بچے کا والد پراپرٹی اور کپڑے کا کاروبار...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈر ایئر فورس زمبابوے ایئر مارشل جان جیکب نزویدے جو کہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزاسے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فوجی رہنماؤں نے سلامتی اور دفاع میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرز نے زمبابوے کے ساتھ  دیرینہ تعلقات  کی تعریف کی اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔ پاک بھارت کشیدگی، سابق سفیر عبدالباسط نے بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کا خدشہ ظاہر...
    راولپنڈی کی عدالت میں پیشی پر آیا قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ٹیکسلا کچہری کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پیشی پر آئے ملزم قدیر سمیت پولیس کانسٹیبل عابد زخمی ہوگئے، پولیس نے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل عابد نے جان پر کھیلتے ہوئے پیشی پر آئے ہوئے ملزم کو بچانے کی کوشش کی اس دوران کانسٹیبل عابد کو بھی گولی لگی، دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ٹیکسلا پولیس کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت امین شاہ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ دیرینہ دشمنی کا...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔(جاری ہے) عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا ایئر پورٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عالیہ حمزہ سمیت 5 ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھا۔
    رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ---فائل فوٹو  عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔راولپنڈی کی عدالت کے سول جج قمر عباس تارڑ نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عالیہ حمزہ کی جانب سے ان کے وکیل فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقلمقامی عدالت سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر انہیں اڈیالہ جیل شفٹ کیا گیا، عالیہ حمزہ کو اڈیالہ جیل سے جہلم جیل منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی تھانا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2025ء) راولپنڈی کی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماء عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی شرط پر ضمانت دی۔ بتایا جارہا ہے کہ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کیا گیا تھا، ان پر اور پی ٹی آئی کے دیگر چار کارکنان پر تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج ہے، جس میں سرکاری کام میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کے...
    راولپنڈی کے تینوں اسپتالوں میں پیر کو دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے، سرکاری اسپتالوں کی نج کاری کے خلاف ڈاکٹروں نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال کی او پی ڈیز بند ہیں۔ او پی ڈی ہڑتال کی کال ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے دے رکھی ہے۔ صدر وائے ڈی اے بینظیر بھٹو جنرل اسپتال ڈاکٹر عارف عزیز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی نج کاری کسی صورت قبول نہیں، حکومت سرکاری اسپتالوں کی نج کاری کا فیصلہ واپس لے۔ صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر عارف عزیز نے کہا کہ تینوں اسپتالوں کی ایمرجنسی اور ان ڈور سروسز برقرار ہیں، مطالبہ تسلیم...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِ تعمیر گھر سے ملی۔ ملتان: 7 سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درجملتان میں 7 سال کی بچی شہرون فاطمہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں اس بات کا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا۔
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سات سالہ کرسچن بچی شفق کی نعش زیر تعمیر مکان سے برآمد ہوئی۔ بچی گزشتہ روز سہ پہر اپنے گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی، اور اس کی تلاش کے دوران رات تقریباً 10:30 بجے کے قریب بچی کی مردہ حالت میں نعش برآمد ہوئی۔ اس کے جسم اور گردن پر زخموں اور خراشوں کے نشانات بھی موجود تھے، اور ممکنہ طور پر زیادتی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گوجرخان کے سول اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، گھنٹوں گزرنے کے باوجود پوسٹ مارٹم مکمل...
      تھانہ روات کے علاقے میں مسلح کار سواروں نے فائرنگ کرکے 60 سالہ خاتون کو قتل کر دیا جب کہ فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی۔ پولیس کے مطابق مسماتہ مسرت بی بی پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتی تھی اور اراضی و پراپرٹی کی بھی مالکن تھی، تین مرد اور ایک خاتون نے مقتولہ کو فارم ہاؤس خریدنے کے لیے سائٹ دکھانے کا کہہ رکھا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے ملزمان کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں روابط تھے۔ مقتولہ مسرت بی بی اپنے گھر سے ملزمان کے ساتھ زمین دکھانے آئی تھیں کہ چک بیلی روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے 8-10 گھنٹوں تک بارش اور تیز ہوائیں  کے ساتھ ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیان کے مطابق شدید بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ ہے، آندھی اور اولوں کے باعث کمزور تعمیرات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بیان کے مطابق سڑکوں پر بارش کے باعث حدِ نگاہ کم، حادثات کا امکان بڑھ سکتا ہے، موسمی حالات سے آگاہ رہیں، بروقت اگاہی کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ کو فالو کریں۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ سفر سے پہلے ٹریفک کی صورتحال...
    راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر اور دیگر کارکنان کو حراست میں لیا تھا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔ پی ٹی آئی راہنما عالیہ حمزہ سمیت 5 کارکنان کے خلاف درج مقدمات کی سماعت راولپنڈی کی ضلع عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان نعمان...
    عالیہ حمزہ : فوٹو فائل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کو جہلم جیل روانہ کر دیا گیا، خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ حوالاتیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا۔ عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا کارِ سرکار میں مداخلت اور کارکنوں کو اکسانے کے کیس... پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو آج سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، عالیہ حمزہ کو گزشتہ شب گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا...
    راولپنڈی: پنجاب بھر میں اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کی کال پر ہڑتال جاری ہے۔  راولپنڈی کے تین بڑے اسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل طور پر بند کر دی گئیں۔ بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال کی او پی ڈیز میں علاج معالجہ معطل ہونے کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ وائے ڈی اے بینظیر بھٹو جنرل اسپتال کے صدر ڈاکٹر عارف عزیز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں اور حکومت کے اس اقدام کے خلاف پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عارف عزیز کے مطابق لاہور میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر واٹر کینن سے...
    راولپنڈی: پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ سمیت دوخواتین کو حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ عالیہ حمزہ  راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں ورکرز کنونشن میں شرکت کے لیےآئی تھیں اور اس دوران پولیس نےچھاپا مار۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عالیہ حمزہ کو تاحال باضابطہ طور پر کسی مقدمہ میں گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چکلالہ اسکیم تھری میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے عالیہ حمزہ کے ہمراہ کارکن شمیم آفتاب کو بھی حراست میں لیا گیا اوردونوں خواتین کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا...
    ارشاد قریشی : پی ٹی آئی  پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ  کو راولپنڈی پولیس نے  گرفتار کرلیا  گرفتاری سے قبل عالیہ حمزہ  پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتی رہیں ، عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پرامن طور پر جمع ہوئے ہیں،   میں نے 10 منٹ بات کرنی ہے، یہاں کوئی غیر قانونی غیر آئینی کام نہیں ہو رہا ۔ ہم کچھ غلط نہیں کر رہے پر امن ہیں ۔ عالیہ حمزہ کو وویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی منتقل کردیا،  عالیہ حمزہ کو چکلالہ اسکیم تھری نورانی محلہ سے گرفتار کیا گیا ۔ پی ایس ایل 10: کراچی کنگز  کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزو 176 رنز کا ہدف عالیہ حمزہ کے ہمراہ شمیم آفتاب کو بھی...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور عمران خان کے فوکل پرسن قاسم نیازی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے کیلئے آنے والے رہنماؤں اور ان کی تینوں بہنوں کو راولپنڈی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی تینوں بہنیں، علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے نیو ٹاؤن میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی کوشش کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ کے باہر ہنگامہ آرائی کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 14 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں اعجاز، عمر فاروق، محمد شہباز، شہزاد علی، صدی احمد، ساجد علی، نعمان حسین، اختشام،محمد شہباز، منیب احمد، انور زیب، اُسامہ، شہزاد اعظم اور منیب سلطان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے روڈ بلاک کر کے ہنگامہ آرائی کی، فاسٹ فوڈ برانچ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عملے کو سنگین نتائج...
    راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔ تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس...