گوجر خان  (نامہ نگار) راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے نے فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ کی۔ حکام کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کے انجن میں مسئلہ سامنے آنے پر تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کا ہے جس میں مرد اور خاتون پائلٹ سوار تھے، تربیتی طیارے میں فنی خرابی سامنے آنے پر کریش لینڈنگ کی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارے کو پائلٹ نے مہارت سے کھیتوں میں اتار لیا جس دوران پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم دونوں کی حالت بہتر ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: تربیتی طیارے کریش لینڈنگ

پڑھیں:

راولپنڈی: 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی میں رتہ امرال پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے اپنے گھر بلا کر میرے بیٹے سے زیادتی  کی، رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، متاثرہ نوجوان کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گوجر خان میں تربیتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، مرد و خاتون پائلٹ زخمی
  • گوجر خان میں تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ
  • راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،، پانچ سو کلو بیمار اورمردہ مرغیاں موقع پر تلف
  • امریکی وزیر دفاع کے طیارے کو حادثہ‘ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
  • کوئٹہ، گیس لیکج دھماکہ میں خاتون جانبحق، بچوں سمیت 8 زخمی
  • امریکی وزیردفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے؛ چند لمحوں بعد ہی ہنگامی لینڈنگ
  • امریکی وزیرِ دفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے؛ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
  • راولپنڈی: 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
  • کراچی ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار