راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں ایک تربیتی طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں مرد اور خاتون پائلٹ معمولی زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کے انجن میں خرابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد طیارے کو کریش لینڈنگ کرنی پڑی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ تربیتی طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب سے وابستہ تھا اور پرواز کے دوران اچانک فنی مسئلہ پیدا ہوا۔
ذرائع کے مطابق، پائلٹ نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو قریبی کھیتوں میں بحفاظت اتار لیا۔ واقعے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم دونوں محفوظ ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
مقامی افراد کے مطابق، طیارے کی لینڈنگ کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ میں شاندار کارکردگی، انڈونیشیا کا چین سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاک فضائیہ کی کامیاب کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے جدید جی-10 سی لڑاکا طیارے خریدنے کا یصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انڈونیشیا چین کے اس جدید ترین طیارے کو استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجافری سیامسودین نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلد ہی چین سے جی-10 سی طیارے حاصل کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تکمیل یا ترسیل کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے تصدیق کی کہ طیاروں کی خریداری کے لیے 9 ارب ڈالر کی منظوری دی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق، انڈونیشیا کم از کم 42 جی-10 سی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انڈونیشیا کی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ معاہدہ ملک کی فضائی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈونیشین فضائیہ اس وقت جی-10 سی سیریز کے مختلف ماڈلز کا تکنیکی جائزہ لے رہی ہے تاکہ ان کی مثریت کا اندازہ لگایا جا سکے۔جی-10 سی طیارہ چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ 4.5 جنریشن فائٹر جیٹ ہے، جو جدید AESA ریڈار، PL-15 میزائلوں اور طاقتور انجن سے لیس ہے۔

فی الحال چین اور پاکستان اس طیارے کے آپریٹر ممالک ہیں۔ پاکستان نے 2020 میں 36 جی-10 سی طیارے خریدے تھے اور انہیں معرکہ حق کے دوران بھارت کے خلاف مثر انداز میں استعمال کیا گیا تھا۔دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کا یہ فیصلہ خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کرے گا اور ایشیا میں چینی ٹیکنالوجی کے اثر کو مزید بڑھا دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گوجر خان میں تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ، مرد اور خاتون پائلٹ زخمی
  • گوجر خان میں تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ
  • پاک بھارت جنگ میں شاندار کارکردگی، انڈونیشیا کا چین سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں سخت سردی کی افواہیں بےبنیاد، محکمہ موسمیات کا مؤقف سامنے آگیا
  • صدرِ مملکت اور وزیراعظم کی غیر معمولی ملاقات، سیاسی و قومی امور پر مشاورت
  • امریکی وزیر دفاع کے طیارے کو حادثہ‘ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
  • کوئٹہ، گیس لیکج دھماکہ میں خاتون جانبحق، بچوں سمیت 8 زخمی
  • امریکی وزیردفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے؛ چند لمحوں بعد ہی ہنگامی لینڈنگ
  • امریکی وزیرِ دفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے؛ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی